واجب الاحترام آدمی تھا
واجب الاحترام آدمی تھا
جو بڑا بے لگام آدمی تھا
جب بھی تولا گیا تو آدمی میں
یہی اک دو گرام آدمی تھا
وہ بھی غائب تھا اپنی کرسی سے
وہ جو قائم مقام آدمی تھا
کرتا رہتا تھا کچھ نہ کچھ ایجاد
وہ جو اک ناتمام آدمی تھا
آدمی بادشہ تھا آدمی کا
آدمی کا غلام آدمی تھا
جو درندے تھے پڑھ رہے تھے نماز
اور ان کا امام آدمی تھا