عنایت امین کے تمام مواد

4 غزل (Ghazal)

    دلاسہ دینے نیکی کے فرشتے روز آتے ہیں

    دلاسہ دینے نیکی کے فرشتے روز آتے ہیں مری ٹوٹی ہوئی چھت پر پرندے روز آتے ہیں مری مجبوریوں نے باندھ رکھا ہے مجھے ورنہ مرے بچوں کے سپنوں میں کھلونے روز آتے ہیں تلاش رزق میں اکثر سیانے گاؤں کے لڑکے ہمارے شہر میں رکشا چلانے روز آتے ہیں طواف عشق کا ارمان لے کر آسمانوں سے ہمارے کعبۂ ...

    مزید پڑھیے

    بندگی معتبر چاہئے

    بندگی معتبر چاہئے آپ کا سنگ در چاہئے ہر بھلی چیز اچھی نہیں آدمی میں نظر چاہئے درد دل زندگی بن گیا کس کو اب چارہ گر چاہئے ایک جھٹکے کا ہے یہ قفس جرأت بال و پر چاہئے کوئی منزل بھی مشکل نہیں عشق سا راہبر چاہئے شعر کہنا ہے آساں امینؔ شاعری میں ہنر چاہئے

    مزید پڑھیے

    کر کے خیرات گناہوں کو چھپاتا کیا ہے

    کر کے خیرات گناہوں کو چھپاتا کیا ہے رنگ سونے کا تو پیتل پہ چڑھاتا کیا ہے پاپ تو رنگ نہیں ہے جو دھلے گا ناداں بہتی گنگا کے کنارے پہ نہاتا کیا ہے یہ الگ بات ہے سینے سے لگایا ہم نے بے وفائی کے سوا آپ کو آتا کیا ہے دل میں بھکتی ہو تو حالات سنور سکتے ہیں پھول مالا کسی دیوی پہ چڑھاتا ...

    مزید پڑھیے

    برے انساں کو بد کاری کا محور کھینچ لیتا ہے

    برے انساں کو بد کاری کا محور کھینچ لیتا ہے کہ جیسے تیسے دریا کو سمندر کھینچ لیتا ہے بھرے بازار میں اس شخص کو سنگسار کر دینا گلے سے اپنی بیوی کے جو زیور کھینچ لیتا ہے قدم میرے نکل پڑتے ہیں جب گمراہ رستوں پر مجھے قرآن کی جانب ترا در کھینچ لیتا ہے میں اپنے بیوی بچوں میں کہاں سے ...

    مزید پڑھیے