بندگی معتبر چاہئے
بندگی معتبر چاہئے
آپ کا سنگ در چاہئے
ہر بھلی چیز اچھی نہیں
آدمی میں نظر چاہئے
درد دل زندگی بن گیا
کس کو اب چارہ گر چاہئے
ایک جھٹکے کا ہے یہ قفس
جرأت بال و پر چاہئے
کوئی منزل بھی مشکل نہیں
عشق سا راہبر چاہئے
شعر کہنا ہے آساں امینؔ
شاعری میں ہنر چاہئے