حمیرا رحمان کی نظم

    تجزیہ

    کیا یہ ضروری ہے ہم ساری منفی باتیں یاد کریں اس نے ہم سے کب کس موڑ پہ کیا چاہا تھا ہم نے خود غرضی کے تھال میں کیا کیا اس کو نذر کیا تھا کس نے جھوٹ سے تھوڑا سا سچ قرض لیا تھا کس کا جذبہ وہم کی اون میں الجھ گیا تھا کب تک اس لا حاصل دکھ میں خود کو ہم برباد کریں کیا یہ ضروری ہے ہم ساری منفی ...

    مزید پڑھیے

    پھوار

    ہم نے عمر کے اتنے سال گزارے اپنے ساتھ خوش بے رونق افسردہ حیراں ناراض عجیب لیکن تیرے ساتھ گزرنے والا یہ پل ایک مکمل لمحہ ہے جس میں محسوسات کے ان سارے رنگوں کی بارش ایک ہی پھوار میں ہم پر برس گئی ہے

    مزید پڑھیے