Havi Momin Abadi

حاوی مومن آبادی

حاوی مومن آبادی کے تمام مواد

13 غزل (Ghazal)

    پی کر شراب شیخ نے بھونچال کر دیا

    پی کر شراب شیخ نے بھونچال کر دیا حضرت کا مغبچوں نے جو پھر حال کر دیا صبر و قرار جاہ و حشم دین و جان و دل یکسر خرام ناز نے پامال کر دیا ظلم و ستم ہوا جواں مردی تو نہ ہوئی پل میں سپہر پیر نے جو زال کر دیا مٹی نگل گئی نوجوانوں کی ہستیاں گردوں نے نونہال کو پامال کر دیا روٹی اچک لی ...

    مزید پڑھیے

    کلیوں کو میرے پھول مرے آشیان کو

    کلیوں کو میرے پھول مرے آشیان کو تاڑا ہے صاعقوں نے مرے گلستان کو اک خانۂ خدا تجھے سونپا تھا اے صنم کرتا ہے کون ترک پھر ایسے مکان کو طوبیٰ قدان شہر کراچی نے سربسر سر پر اٹھا کے رکھا ہے اس آسمان کو پیر فلک ہے سینے میں پتھر ترا کہ دل کل خاک میں ملا دیا کیسے جوان کو جنت دکھا دی شیخ ...

    مزید پڑھیے

    میں غریب تھا سہی پر مرا عشق تھا نرالا

    میں غریب تھا سہی پر مرا عشق تھا نرالا چلو یاد تو کرے گا مجھے بھول جانے والا نہ جلاؤ ریگ تفتہ مرے دل کو یوں خدا را کہیں پھٹ گیا جو دیکھو مرے پاؤں کا یہ چھالا کبھی شعر میں سراہا کبھی نظم میں پرویا میں نے آتش نہاں سے ترے حسن کو اجالا مری جان کی اماں ہو میں نے کی بیاں حقیقت نہیں ہضم ...

    مزید پڑھیے

    تھک چکا ہوں میں غم لکھتے لکھتے

    تھک چکا ہوں میں غم لکھتے لکھتے توڑ نہ دوں قلم لکھتے لکھتے مرثیہ کہہ گیا ہوں میں اپنا شعر تم پر صنم لکھتے لکھتے اشک میں بھیگ جاتا ہے کاغذ آنکھ ہوتی ہے نم لکھتے لکھتے ہاتھ حاویؔ قلم ہوئے میرے ان کا جور و ستم لکھتے لکھتے

    مزید پڑھیے

    حاویؔ نہیں افسوس کہ محفل سے نکالا

    حاویؔ نہیں افسوس کہ محفل سے نکالا ظالم نے مگر آہ مجھے دل سے نکالا ڈوبا تھا میں تو عین سمندر کے میانے حیرت ہے کہ لاشہ مرا ساحل سے نکالا کیا تیر چلایا ہے چمن میں ارے گلچیں کل سانس جو اک طائر بسمل سے نکالا مجنوں نے محبت میں ہتھیلی پہ دھرا سر لیلیٰ نے فقط ہاتھ نہ محمل سے نکالا اس ...

    مزید پڑھیے

تمام