فیصلہ ہجر کا منظور بھی ہو سکتا ہے
فیصلہ ہجر کا منظور بھی ہو سکتا ہے آدمی عشق میں مجبور بھی ہو سکتا ہے وقت کے پاس نہیں زخم محبت کا علاج وقت کے ساتھ یہ ناسور بھی ہو سکتا ہے جی میں آتا ہے اسے ہاتھ لگا کر دیکھوں نور سا لگتا ہے، وہ نور بھی ہو سکتا ہے اپنے کاندھوں پہ صلیبوں کو اٹھائے ہوئے ہیں عشق زادوں کا یہ دستور بھی ...