Hamid Iqbal Siddiqui

حامد اقبال صدیقی

حامد اقبال صدیقی کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    جدائیوں کے تصور ہی سے رلاؤں اسے

    جدائیوں کے تصور ہی سے رلاؤں اسے میں جھوٹ موٹ کا قصہ کوئی سناؤں اسے اسے یقین ہے کتنا مری وفاؤں کا خلاف اپنے کسی روز ورغلاؤں اسے وہ تپتی دھوپ میں بھی ساتھ میرے آئے گا مگر میں چاندنی راتوں میں آزماؤں اسے غموں کے صحرا میں پھرتا رہوں اسے لے کر اداسیوں کے سمندر میں ساتھ لاؤں ...

    مزید پڑھیے

    زباں اظہار لہجہ بھول جاؤں

    زباں اظہار لہجہ بھول جاؤں مرے معبود کیا کیا بھول جاؤں بکھر جاؤں زمیں سے آسماں تک پھر ایسا ہو سمٹنا بھول جاؤں میں تیرا نام اتنی بار لکھوں کہ اپنا نام لکھنا بھول جاؤں تری پرچھائیں تو لے آؤں گھر تک کہیں اپنا ہی سایہ بھول جاؤں تری آواز تو پہچان لوں گا یہ ممکن ہے کہ چہرہ بھول ...

    مزید پڑھیے

    تم تھے خدا تھا اور مجسم دعا تھا میں

    تم تھے خدا تھا اور مجسم دعا تھا میں یوں ہی تمہارے نام نہ لکھا گیا تھا میں خواہش کے پھیلتے ہوئے منظر میں تم ہی تم جذبوں کے اک حصار میں سمٹا ہوا تھا میں کچھ یہ بھی تھا کہ تم نے مجھے آسماں کیا کچھ یوں بھی تھا کہ خود میں کہیں کھو گیا تھا میں تم نے ہی نقش نقش کیا ہر لکیر کو ورنہ خود ...

    مزید پڑھیے

    کوئی سازش رچو زیر و زبر کی بات مت سوچو

    کوئی سازش رچو زیر و زبر کی بات مت سوچو ریاکاروں میں تم اپنے ہنر کی بات مت سوچو یہ ہجرت تھی مقدر لازمی تھا چھوٹنا سب کچھ مراسم رابطے گھر اور نگر کی بات مت سوچو سبب کوئی بھی ہو لیکن لہو تقسیم ہونا تھا یہ سرحد ہے ادھر تم ہو ادھر کی بات مت سوچو یہی اک کوٹھری اپنے لئے آنگن ہے بیٹھک ...

    مزید پڑھیے

    کہاں تحریریں میں نے بانٹ دی ہیں

    کہاں تحریریں میں نے بانٹ دی ہیں ہنر تدبیریں میں نے بانٹ دی ہیں تمہارے خواب نے تاخیر کر دی سبھی تعبیریں میں نے بانٹ دی ہیں لکھو گھر کے سبھی افراد میں اب مری تقدیریں میں نے بانٹ دی ہیں کئی غزلیں تمہارے نام لکھیں بڑی جاگیریں میں نے بانٹ دی ہیں سنو ان گونگے بہرے بام و در کو کئی ...

    مزید پڑھیے

تمام

1 نظم (Nazm)

    کیوں آخر مجھے شیطان کہتے ہیں

    کیوں آخر مجھے شیطان کہتے ہیں یہ سارے لوگ کیوں آخر مجھے شیطان کہتے ہیں اگر گنجا کوئی ہو سامنے چندیا چمکتی ہو تو کیا یہ دل نہیں کہتا چپت اک آدھ جڑنے کو ہتھیلی جب کھجاتی ہے میں ایسا کر گزرتا ہوں مری بلڈنگ کا چوکیدار سو جاتا ہے دن میں بھی وہ خراٹے بھی لیتا ہے جو اس کی ناک پر اک ٹیپ ...

    مزید پڑھیے