راز داں
میں موچی کے تھڑے پر پہنچا تو وہ اکیلا کسی جوتے پر جھکا اپنے کام میں مگن تھا۔ ابھی میں بیٹھا ہی تھا کہ مجھے بھن بھن کا نامانوس ساشور سنائی دیا، میں نے معنی خیز نگاہوں سے موچی کی طرف دیکھا تو وہ بدستور اپنے کام میں مصروف رہا۔ میں نے ذرا غور سے سنا تو مجھے محسوس ہوا جیسے موچی کے ارد ...