Hameed Qaisar

حمید قیصر

معروف پاکستانی افسانہ نویس، کالم نگار اور صحافی۔ ’تادیب‘ نامی اردو اور انگریزی ادبی رسالے کے مدیر رہے

Prominent Pakistani short story writer, columnist, and journalist. Also the editor of Urdu and English journal 'Tadeeb'

حمید قیصر کی رباعی

    دوسرے قیدی پرندے

    لالی کے ناتواں کندھے بڑے بڑے ٹو کرانما پنجروں میں پرندوں کا بوجھ اٹھائے اٹھائے شل اور ٹانگیں تھک کر چور ہوگئی تھیں۔ اب اس کے لیے مزید چلتے رہنا دشوار ہورہا تھا۔ اوپر سے پریشانی یہ کھائے جارہی تھی کہ سورج سر پر آگیا اوراب تک بونی بھی نہ ہوپائی تھی۔ اگربونی بھی نہ ہوپائی تو دوپہر ...

    مزید پڑھیے

    دوسرا آخری خط

    میں نے چوتھا مکان بھی بدل لیاہے، شاید یہی بتانے کے لیے تمہیں دوسرا آخری خط لکھ رہا ہوں۔ یوں توپہلے خط کا جواب نہ پا کر مجھے ہر گز دوسرا خط نہیں لکھنا چاہیے تھا مگر کیا کروں اور کوئی چارہ بھی تونظر نہیں آتا۔ نئے مکان میں اور خوبیوں کے علاوہ ابھی کل ہی ایک ایسی خوبی دریافت ہوئی ہے ...

    مزید پڑھیے

    قرض

    اس روز سورج کو نکلتے اور غروب ہوتے کسی نے نہ دیکھا تھا۔ سرما کا وہ دن عجیب طرح کی پژمردگی لے کر نکلا تھا، دھند کے ہالے نے دن بھر فضا کو گھیرے میں لیے رکھا لیکن عصر کے بعد ہونے والی بارش نے سردی میں قدرے اضافہ کر دیا تھا۔ اس دوران لڑکی کے ورثا تدفین کے بعد قبرستان سے جا چکے تھے۔ ...

    مزید پڑھیے

    دوسرے دکھ

    جب میں تمہارے خط کا جواب لکھنے بیٹھاتو دیر تلک یہ سوچتا رہا کہ کہاں سے شروع کروں اور کیا لکھوں؟ جانے کتنا وقت بیت گیا ، احساس نہ رہا کہ اچانک دم توڑتی شب کے سینے پر اک دھماکہ ہوا، ایک اور دھماکہ اور پھر ایک اور ۔۔۔ تو کھلا کہ آج 23مارچ ہے ۔۔۔ نیند کے متوالوں کو آج صبح سے ذرا پہلے ...

    مزید پڑھیے

    صفر کا فرق

    میں اور ڈاکٹر اورنگزیب کباب ہاؤس پہنچے تو وہ ہلکی سبز روشنیوں سے جگمگا رہا تھا۔ اندر داخل ہوئے تو ہال کی روشنیوں اور دھیمے سروں کی موسیقی نے ہمارا استقبال کیا۔ کباب ہاؤس شہر کی بڑی مارکیٹ میں اچھا اور صاف ستھرا ریسٹورنٹ تھا۔جس کے اعلی معیار اور ذائقوں کا چرچا شہر بھر میں عام ...

    مزید پڑھیے

    دوسرا ہار

    کمرشل مارکیٹ میں عموماًگرمیوں کی شاموں میں شاپنگ کرنے والوں کا رش قدرے بڑھ جاتاہے ۔گرمی اور لوڈشیڈنگ کے مارے لوگ گھروں سے باہر نکلنے کے بہانے ڈھونتے ہیں۔ اس شام بھی نئے شاپنگ مال پر گاہکوں کا رش دھیرے دھیرے بڑھتا جارہا تھا۔ جیولرز،کراکری، گارمنٹس، ٹیلرنگ، کلاتھ مرچنٹ، ...

    مزید پڑھیے

    دوسری عورت

    اس نے دسمبر کے زرد اور تھکے ماندے سورج کو اونچے پلازوں اور بالاخانوں کے آس پاس بڑے تاسف سے دیکھا، اس کی کلائی کی گھڑی کی سوئیاں پانچ کے ہندسے کو چھو کر گزر گئی تھیں۔آج کا دن بھی کل کی طرح ذلیل و خوار ہوتے گزر گیا ۔ یہ سوچتے ہوئے اندر کی ساری کڑواہٹ اس کے منہ تک آگئی ۔ اس نے سڑک پر ...

    مزید پڑھیے

    دوسرے باؤ جی

    جب اگست 1947ء میں بر صغیر پاک و ہند کی تقسیم عمل میں آئی توادھرسے جوق در جوق لُٹے پُٹے خاندان نوزائیدہ پاکستان آئے تو ان قافلوں کے ساتھ کچھ ایسے لوگ بھی آگئے جن کے لیے خاک و خون کے دریا عبور کر کے پاکستان آنا محض ایک ایڈو ینچر تھا۔ ان میں انبالہ کے سنیل، شنکراور موہن بھی شامل ...

    مزید پڑھیے

    دوسراآدمی

    شہر کی نئی اور پرانی آبادی کے درمیان راستے میں کوڑے کا بڑا ڈھیر پڑتا تھا ،اعجاز کا ہفتے میں دوبار نئی آبادی کے ترقیاتی دفتر کا پھیرا ضرور لگتا تھا۔ کبھی ٹینڈر داخل کرانے تو کبھی سپلائی آرڈر دینے۔اگر کوئی کام نہ بھی ہوتا تب بھی اعجاز اور نعیم کی ملاقات ضرور ہوتی۔اس کا دوست نعیم ...

    مزید پڑھیے

    وارث

    شادی کو گیارہ سال ہو گئے تھے، لیکن اولاد نرینہ سے محرومی اس کی پوری زندگی پر محیط ہوچکی تھی۔شادی سے پہلے اس نے کتنے منصوبے بنائے تھے، ’’دو بیٹے ہوں گے اور دو ہی بیٹیاں پیدا کریں گے ‘‘ لیکن اللہ میاں کی منصوبہ بندی میں انسان کی سوچ کو بھلا کیا دخل ؟ وہ ان گیارہ سالوں میں اولاد ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 2