دوسرے قیدی پرندے
لالی کے ناتواں کندھے بڑے بڑے ٹو کرانما پنجروں میں پرندوں کا بوجھ اٹھائے اٹھائے شل اور ٹانگیں تھک کر چور ہوگئی تھیں۔ اب اس کے لیے مزید چلتے رہنا دشوار ہورہا تھا۔ اوپر سے پریشانی یہ کھائے جارہی تھی کہ سورج سر پر آگیا اوراب تک بونی بھی نہ ہوپائی تھی۔ اگربونی بھی نہ ہوپائی تو دوپہر ...