Hameed Qaisar

حمید قیصر

معروف پاکستانی افسانہ نویس، کالم نگار اور صحافی۔ ’تادیب‘ نامی اردو اور انگریزی ادبی رسالے کے مدیر رہے

Prominent Pakistani short story writer, columnist, and journalist. Also the editor of Urdu and English journal 'Tadeeb'

حمید قیصر کے تمام مواد

19 افسانہ (Story)

    دوسرے قیدی پرندے

    لالی کے ناتواں کندھے بڑے بڑے ٹو کرانما پنجروں میں پرندوں کا بوجھ اٹھائے اٹھائے شل اور ٹانگیں تھک کر چور ہوگئی تھیں۔ اب اس کے لیے مزید چلتے رہنا دشوار ہورہا تھا۔ اوپر سے پریشانی یہ کھائے جارہی تھی کہ سورج سر پر آگیا اوراب تک بونی بھی نہ ہوپائی تھی۔ اگربونی بھی نہ ہوپائی تو دوپہر ...

    مزید پڑھیے

    دوسرا آخری خط

    میں نے چوتھا مکان بھی بدل لیاہے، شاید یہی بتانے کے لیے تمہیں دوسرا آخری خط لکھ رہا ہوں۔ یوں توپہلے خط کا جواب نہ پا کر مجھے ہر گز دوسرا خط نہیں لکھنا چاہیے تھا مگر کیا کروں اور کوئی چارہ بھی تونظر نہیں آتا۔ نئے مکان میں اور خوبیوں کے علاوہ ابھی کل ہی ایک ایسی خوبی دریافت ہوئی ہے ...

    مزید پڑھیے

    قرض

    اس روز سورج کو نکلتے اور غروب ہوتے کسی نے نہ دیکھا تھا۔ سرما کا وہ دن عجیب طرح کی پژمردگی لے کر نکلا تھا، دھند کے ہالے نے دن بھر فضا کو گھیرے میں لیے رکھا لیکن عصر کے بعد ہونے والی بارش نے سردی میں قدرے اضافہ کر دیا تھا۔ اس دوران لڑکی کے ورثا تدفین کے بعد قبرستان سے جا چکے تھے۔ ...

    مزید پڑھیے

    دوسرے دکھ

    جب میں تمہارے خط کا جواب لکھنے بیٹھاتو دیر تلک یہ سوچتا رہا کہ کہاں سے شروع کروں اور کیا لکھوں؟ جانے کتنا وقت بیت گیا ، احساس نہ رہا کہ اچانک دم توڑتی شب کے سینے پر اک دھماکہ ہوا، ایک اور دھماکہ اور پھر ایک اور ۔۔۔ تو کھلا کہ آج 23مارچ ہے ۔۔۔ نیند کے متوالوں کو آج صبح سے ذرا پہلے ...

    مزید پڑھیے

    صفر کا فرق

    میں اور ڈاکٹر اورنگزیب کباب ہاؤس پہنچے تو وہ ہلکی سبز روشنیوں سے جگمگا رہا تھا۔ اندر داخل ہوئے تو ہال کی روشنیوں اور دھیمے سروں کی موسیقی نے ہمارا استقبال کیا۔ کباب ہاؤس شہر کی بڑی مارکیٹ میں اچھا اور صاف ستھرا ریسٹورنٹ تھا۔جس کے اعلی معیار اور ذائقوں کا چرچا شہر بھر میں عام ...

    مزید پڑھیے

تمام