گل افشاں کے تمام مواد

6 غزل (Ghazal)

    دل کہاں ہوتا ہے ہر ایک اجڑنے والا

    دل کہاں ہوتا ہے ہر ایک اجڑنے والا وہ بگڑتا ہے فقط جو ہو بگڑنے والا چھوٹ دے رکھی تھی میں نے اسے جو چاہے کہے مجھ کو پیارا تھا بہت مجھ سے جھگڑنے والا نوحے سنتی ہوں میں شعرا کے تو سر دھنتی ہوں کاش ہوتا کوئی میرا بھی بچھڑنے والا آندھیاں ہار کے جاتی ہیں کسی دم افشاںؔ خیمہ ہر ایک نہیں ...

    مزید پڑھیے

    محبتوں میں اداس ہو کر رہا نہ جائے

    محبتوں میں اداس ہو کر رہا نہ جائے اداس موسم کا تذکرہ بھی کیا نہ جائے ملو تو ایسے کہ آئنہ آئنے سے جیسے دلوں میں رنجش یا بغض رکھ کر ملا نہ جائے میں چاہتی ہوں بغیر میرے نہ رہ سکے تو میں چاہتی بغیر تیرے رہا نہ جائے خیال رکھیے سفر میں اپنے بھی ہم سفر کا قدم سے آگے قدم بڑھا کر چلا نہ ...

    مزید پڑھیے

    اس کی ہوں یا اپنی ہوں

    اس کی ہوں یا اپنی ہوں کوئی بتائے کس کی ہوں اپنے گھر میں رہ کر بھی اس کے گھر میں رہتی ہوں یا پھر وہ ہی سچا ہے یا پھر میں ہی جھوٹی ہوں تنہائی سو جاتی ہے اور میں جاگتی رہتی ہوں پتھر باتیں کرتے ہیں میں بھی باتیں کرتی ہوں وہ تو سیدھا سادہ ہے پر میں خود سے ڈرتی ہوں

    مزید پڑھیے

    وقت کی راگنی گیت گاتی رہی

    وقت کی راگنی گیت گاتی رہی اور میں گیت کی دھن بناتی رہی برق تھی گر گئی شخص تھا جل گیا دیر تک راکھ سے آنچ آتی رہی ہجر کی رات تھی جاگنا شرط تھا چاندنی نیند کے پر بناتی رہی آپ ہی آپ وہ گنگناتا رہا آپ ہی آپ میں مسکراتی رہی جل گئی میں مگر دل جگر کب جلے آنچ کی اک کمی سر اٹھاتی رہی کام ...

    مزید پڑھیے

    رنج میں راحت کیا ہوتی ہے تم کیا جانو

    رنج میں راحت کیا ہوتی ہے تم کیا جانو جاناں حسرت کیا ہوتی ہے تم کیا جانو اب تک مجھ پتھر کو تراشا کب ہے تم نے کوئی مورت کیا ہوتی ہے تم کیا جانو غصے میں بھی ہم کو چپ رہنا پڑتا ہے جان مروت کیا ہوتی ہے تم کیا جانو دھیان رہے کہ ہم کو تمہاری عادت بھی ہے لیکن عادت کیا ہوتی ہے تم کیا ...

    مزید پڑھیے

تمام