اس کی ہوں یا اپنی ہوں

اس کی ہوں یا اپنی ہوں
کوئی بتائے کس کی ہوں


اپنے گھر میں رہ کر بھی
اس کے گھر میں رہتی ہوں


یا پھر وہ ہی سچا ہے
یا پھر میں ہی جھوٹی ہوں


تنہائی سو جاتی ہے
اور میں جاگتی رہتی ہوں


پتھر باتیں کرتے ہیں
میں بھی باتیں کرتی ہوں


وہ تو سیدھا سادہ ہے
پر میں خود سے ڈرتی ہوں