Gopal Mittal

گوپال متل

اپنے ادبی رسالے ’تحریک‘ کے لیے مشہور

Famous for his literary magazine 'Tahreek'.

گوپال متل کی رباعی

    قوم کا زوال اور متل کی خفگی

    خلیق انجم اور ایم.اسلم ایک دو دوستوں کے ساتھ گوپال متل سے ملنے گئے تھے ۔ گوپال متل سیخ پا ہورہے تھے اورمسلمانوں کو گالیاں نکال رہے تھے ۔ جب خلیق انجم نے پوچھا میاں ایسی کیا بات ہوگئی کہ ہماری پوری قوم کو بے پر کی سنارہے ہو؟اس پرگوپال متل نے فرمایا کہ : ’’مسلمانوں کی عقل پر پردہ ...

    مزید پڑھیے

    شاعر یا درزی

    گوپال متل سے کسی نے دریافت کیا: ’’کیوں صاحب! آپ نے اپنی فلاں نظم کانگریسیوں کے لئے لکھی تھی یا کمیونسٹوں کے لئے ؟‘‘ متل نے جواباً کہا: ’’صاحب! میں تو درزی ہوں۔ میرا کام ٹوپیاں سیناہے ۔ جس کے سر پر جو پوری آجائے’پہن لے۔‘‘

    مزید پڑھیے

    ایک انکم ٹکس کمشنر کا غزلیں سنانا

    کرشن موہن جن دنوں کمشنر آف انکم ٹکس تھے تو ان کے اعزاز میں ایک دعوت ہوئی، اس میں گوپال متل بھی مدعو تھے۔ کرشن موہن نے غزلیں سنانا شروع کیں، تو مسلسل سناتے ہی رہے ۔ اچانک انہوں نے پانی مانگا تو گوپال متل نے میزبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: ’’اسے پانی نہ دینا ورنہ یہ تازہ دم ہوکر ...

    مزید پڑھیے