Geeta Thakur Raushni

گیتا ٹھاکر روشنی

گیتا ٹھاکر روشنی کے تمام مواد

5 غزل (Ghazal)

    کہتے نہیں ہیں حال کسی راز داں سے ہم

    کہتے نہیں ہیں حال کسی راز داں سے ہم واقف ہوئے ہیں جب سے فریب جہاں سے ہم آئے گی پھر نہ صحن‌ چمن میں کبھی بہار اٹھ کر چلے گئے جو کہیں گلستاں سے ہم منزل تمام عمر ہمیں ڈھونڈھتی رہی شاید بچھڑ گئے تھے رہ کارواں سے ہم گردش نے جس کی ہم کو فسانہ بنا دیا ٹکرائے بار بار اسی آسماں سے ...

    مزید پڑھیے

    آرزو محو خواب ہے شاید

    آرزو محو خواب ہے شاید جستجو کا جواب ہے شاید زخم دل کی بہار کیا کہئے مسکراتا گلاب ہے شاید اک نئی تشنگی بہ ہر لمحہ ساری دنیا سراب ہے شاید عہد ماضی پہ جب نظر ڈالی اک ادھوری کتاب ہے شاید کوئی جیتا ہے کوئی مرتا ہے زندگانی حباب ہے شاید روشنیؔ اس غزل کی سرمستی اس غزل کی شراب ہے ...

    مزید پڑھیے

    اپنا تمہیں جو کہہ اٹھے دیوانہ وار ہم

    اپنا تمہیں جو کہہ اٹھے دیوانہ وار ہم کچھ بے قرار آپ تھے کچھ بے قرار ہم قائم ہیں پھول خار سے گلشن کی رونقیں حسن بہار آپ ہیں درد بہار ہم دنیائے حسن و عشق کے اسرار کھل گئے اپنے الم کے جب سے ہوئے رازدار ہم اڑتی ہے خاک جیسے ہواؤں کے ساتھ ساتھ پہنچے ہیں منزلوں پہ یوں مثل غبار ہم پر ...

    مزید پڑھیے

    افسانۂ حیات کو دہرا رہے ہیں ہم

    افسانۂ حیات کو دہرا رہے ہیں ہم اپنے کئے کی آپ سزا پا رہے ہیں ہم اے چشم یار تیری نگاہوں کا شکریہ اب زندگی و موت کو بہلا رہے ہیں ہم چھیڑا تھا ہم نے ذکر کسی بزم ناز کا کہنے لگے وہ ہنس کے چلو آ رہے ہیں ہم یہ رہ گزر ہے کون سی کچھ سوجھتا نہیں اے بے خودی بتا کہ کہاں جا رہے ہیں ہم چھیڑا ...

    مزید پڑھیے

    طوفاں بدل گئے کبھی دھارے بدل گئے

    طوفاں بدل گئے کبھی دھارے بدل گئے موجوں کے ساتھ ساتھ کنارے بدل گئے غم ہائے زندگی کے سہارے بدل گئے مستی بھری نظر کے اشارے بدل گئے طاری فضائے کیف پہ بے کیفیاں سی تھیں اٹھی جو وہ نظر تو نظارے بدل گئے اس واردات خاص کا کس سے کروں گلہ بدلے ہیں جب سے آپ ستارے بدل گئے ٹھنڈی ہوئی نہ اشک ...

    مزید پڑھیے