گایتری مہتا کے تمام مواد

6 غزل (Ghazal)

    بدلتے پل میں ہم محرم نہیں ہیں

    بدلتے پل میں ہم محرم نہیں ہیں تیرے جیسے تو کم سے کم نہیں ہیں منانا بھی تمہیں جی جان سے ہے خفا کرنے میں بھی ہم کم نہیں ہے گناہوں کو ترے دے دیں معافی خدا ہے وہ کہ دیکھو ہم نہیں ہیں لٹا کر تیرے حصے کی محبت میری آنکھیں ذرا بھی نم نہیں ہیں مجھے سینہ سے اپنے تم لگا لو جدا ہونے کے یہ ...

    مزید پڑھیے

    جسم سے ہو کے پار آئے ہم

    جسم سے ہو کے پار آئے ہم روح بستر پہ ہار آئے ہم لے کے دل میں غبار آئے ہم دیکھ پروردگار آئے ہم ان سے ملنے کی بے قراری تھی مل کے بھی بے قرار آئے ہم اک بھروسہ دلانے کی خاطر شرم اپنی اتار آئے ہم آخری بار مل کے آئے تو اس کو دل سے اتار آئے ہم اب کے ہم لوٹ کر کہاں جائیں گھر سے ہو کے فرار ...

    مزید پڑھیے

    تو نے کوشش تو کی زمانہ پر

    تو نے کوشش تو کی زمانہ پر لو بجھی ہی نہیں بجھانے پر میرے ہاتھوں کا دیکھنے جادو گھر پہ آؤ کبھی تو کھانے پر لاش خوابوں کی دفن کر آئے درد اب جا لگا ٹھکانے پر کوئی سیکھے نہیں سکھانے سے عقل آتی ہے چوٹ کھانے پر نام اس کے کئے ہیں دن بھی تو کیوں تماشہ ہے شب بتانے پر

    مزید پڑھیے

    فقط اس بات پہ دل رو گیا ہے

    فقط اس بات پہ دل رو گیا ہے جو میرا تھا نہیں وہ کھو گیا ہے ہوئی حیرت مجھے اس بات کی وہ مری بانہوں میں کیسے سو گیا ہے میں اب اس کو جگاؤں بھی تو کیسے جو مجھ سے لڑ جھگڑ کے سو گیا ہے وہ اپنی زندگی کے پاپ سارے سمجھ کے مجھ کو گنگا دھو گیا ہے اب اس میں پھل لگیں گے نفرتوں کے وہ مجھ میں بیج ...

    مزید پڑھیے

    تھک گئے سب کہتے دیوانہ ہمیں

    تھک گئے سب کہتے دیوانہ ہمیں آپ نے ہی دیر سے جانا ہمیں بات چبھتی ہے اسے تھوڑی مگر ایسے ہی آتا ہے سمجھانا ہمیں اس نے ہونٹوں سے پلائی دیر تک آ گیا ہے راس مے خانہ ہمیں بعد مدت کے ملا وہ دل مکیں ہائے پوچھے ہے کہ پہچانا ہمیں

    مزید پڑھیے

تمام