تھک گئے سب کہتے دیوانہ ہمیں

تھک گئے سب کہتے دیوانہ ہمیں
آپ نے ہی دیر سے جانا ہمیں


بات چبھتی ہے اسے تھوڑی مگر
ایسے ہی آتا ہے سمجھانا ہمیں


اس نے ہونٹوں سے پلائی دیر تک
آ گیا ہے راس مے خانہ ہمیں


بعد مدت کے ملا وہ دل مکیں
ہائے پوچھے ہے کہ پہچانا ہمیں