فقط اس بات پہ دل رو گیا ہے
فقط اس بات پہ دل رو گیا ہے
جو میرا تھا نہیں وہ کھو گیا ہے
ہوئی حیرت مجھے اس بات کی وہ
مری بانہوں میں کیسے سو گیا ہے
میں اب اس کو جگاؤں بھی تو کیسے
جو مجھ سے لڑ جھگڑ کے سو گیا ہے
وہ اپنی زندگی کے پاپ سارے
سمجھ کے مجھ کو گنگا دھو گیا ہے
اب اس میں پھل لگیں گے نفرتوں کے
وہ مجھ میں بیج ایسا بو گیا ہے