Erum  Zehra

ارم زہرا

پاکستان کی نوجوان شاعرہ اور افسانہ نگار۔

Young poet and story writer from Pakistan.

ارم زہرا کے تمام مواد

9 غزل (Ghazal)

    میں کئی برسوں سے تیری جستجو کرتی رہی

    میں کئی برسوں سے تیری جستجو کرتی رہی اس سفر میں آرزوؤں کا لہو کرتی رہی کیا خبر تجھ کو گزاری کیسے میں نے شام غم آنسوؤں کا پانی لے کر میں وضو کرتی رہی جب تری یادوں نے مجھ کو نیم پاگل کر دیا میں تری تصویر سے ہی گفتگو کرتی رہی کس طرح اپنی تمناؤں کا میں کرتی شمار بس تجھے پانے کی ہر دم ...

    مزید پڑھیے

    اسے کہنا محبت دل کے تالے توڑ دیتی ہے (ردیف .. م)

    اسے کہنا محبت دل کے تالے توڑ دیتی ہے اسے کہنا محبت دو دلوں کو جوڑ دیتی ہے اسے کہنا محبت نام ہے روحوں کے ملنے کا اسے کہنا محبت نام ہے زخموں کے سلنے کا اسے کہنا محبت تو دلوں میں روشنی بھر دے اسے کہنا محبت پتھروں کو موم سا کر دے اسے کہنا محبت دور ہے رسموں رواجوں سے اسے کہنا محبت ...

    مزید پڑھیے

    کتنی دور سے چلتے چلتے خواب نگر تک آئی ہوں

    کتنی دور سے چلتے چلتے خواب نگر تک آئی ہوں پاؤں میں میں چھالے سہہ کر اپنے گھر تک آئی ہوں کالی رات کے سناٹے کو میں نے پیچھے چھوڑ دیا شب بھر تارے گنتے گنتے دیکھ سحر تک آئی ہوں لکھتے لکھتے لفظوں سے میری بھی کچھ پہچان ہوئی ساری عمر کی پونجی لے کر آج ہنر تک آئی ہوں شاید وہ مٹی سے کوئی ...

    مزید پڑھیے

    ہم اس کے سامنے حسن و جمال کیا رکھتے

    ہم اس کے سامنے حسن و جمال کیا رکھتے جو بے مثال ہے اس کی مثال کیا رکھتے جو بے وفائی کو اپنا ہنر سمجھتا ہے ہم اس کے آگے وفا کا سوال کیا رکھتے ہمارا دل کسی جاگیر سے نہیں ارزاں ہم اس کے سامنے مال و منال کیا رکھتے اسے تو رشتے نبھانے کی آرزو ہی نہیں پھر اس کی ایک نشانی سنبھال کیا ...

    مزید پڑھیے

    میں اپنی وفاؤں کا بھرم لے کے چلی ہوں

    میں اپنی وفاؤں کا بھرم لے کے چلی ہوں ہاتھوں میں محبت کا علم لے کے چلی ہوں چلنے ہی نہیں دیتی تھی اک وعدے کی زنجیر مشکل تھا مگر بار ستم لے کے چلی ہوں کیا پوچھتے ہو مجھ سے مرے زاد سفر کا اسباب میں بس یاد صنم لے کے چلی ہوں جس شہر کے ہر موڑ پہ کانٹے ہی بچھے ہیں اس شہر میں بھی زخمی قدم ...

    مزید پڑھیے

تمام

1 نظم (Nazm)

    احساس

    احساس کی زمیں پر سوچوں کے قافلے رواں ہیں چپ کا دم گھٹ رہا ہے الفاظ اندر ہی اندر جل رہے ہیں کہ چیخوں کی منزل ابھی آنسوؤں کی منتظر ہے

    مزید پڑھیے

2 افسانہ (Story)

    احساسِ محرومی

    آج پھر شبنم سے دُھلی ہوئی صبح، سورج کا منہ تک رہی ہے۔ باہر باغیچے کی لمبی لمبی کیاریوں میں نوزائیدہ کلیاں زندگی کا پہلا سانس لینے کی کوشش کر رہی ہیں۔ گلابوں کی خشک ٹہنیاں بھی سرخ کنگن سے سج رہی ہیں۔ مارچ کا دبیز آنچل سب پر یکساں طاری ہوتا جا رہا ہے۔ بہاروں کے جھونکے کھڑکی کے ...

    مزید پڑھیے

    چالیسواں دن

    آج مجھے اس گھر میں آتے ہوئے چالیسواں دن تھا۔ اس سے پہلے میں اس گھر میں سوئم، قل اور جمعراتوں میں بھی مدعو تھا ۔ آج کا دن بھی بڑی اہتمام سے منانے کی تیاری ہورہی تھی ۔ دور اور نزدیک کے تمام عزیز و اقارب آہستہ، آہستہ جمع ہورہے تھے ۔ گھر میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے بڑا اہتمام کیا ...

    مزید پڑھیے