Erum  Zehra

ارم زہرا

پاکستان کی نوجوان شاعرہ اور افسانہ نگار۔

Young poet and story writer from Pakistan.

ارم زہرا کی غزل

    میں کئی برسوں سے تیری جستجو کرتی رہی

    میں کئی برسوں سے تیری جستجو کرتی رہی اس سفر میں آرزوؤں کا لہو کرتی رہی کیا خبر تجھ کو گزاری کیسے میں نے شام غم آنسوؤں کا پانی لے کر میں وضو کرتی رہی جب تری یادوں نے مجھ کو نیم پاگل کر دیا میں تری تصویر سے ہی گفتگو کرتی رہی کس طرح اپنی تمناؤں کا میں کرتی شمار بس تجھے پانے کی ہر دم ...

    مزید پڑھیے

    اسے کہنا محبت دل کے تالے توڑ دیتی ہے (ردیف .. م)

    اسے کہنا محبت دل کے تالے توڑ دیتی ہے اسے کہنا محبت دو دلوں کو جوڑ دیتی ہے اسے کہنا محبت نام ہے روحوں کے ملنے کا اسے کہنا محبت نام ہے زخموں کے سلنے کا اسے کہنا محبت تو دلوں میں روشنی بھر دے اسے کہنا محبت پتھروں کو موم سا کر دے اسے کہنا محبت دور ہے رسموں رواجوں سے اسے کہنا محبت ...

    مزید پڑھیے

    کتنی دور سے چلتے چلتے خواب نگر تک آئی ہوں

    کتنی دور سے چلتے چلتے خواب نگر تک آئی ہوں پاؤں میں میں چھالے سہہ کر اپنے گھر تک آئی ہوں کالی رات کے سناٹے کو میں نے پیچھے چھوڑ دیا شب بھر تارے گنتے گنتے دیکھ سحر تک آئی ہوں لکھتے لکھتے لفظوں سے میری بھی کچھ پہچان ہوئی ساری عمر کی پونجی لے کر آج ہنر تک آئی ہوں شاید وہ مٹی سے کوئی ...

    مزید پڑھیے

    ہم اس کے سامنے حسن و جمال کیا رکھتے

    ہم اس کے سامنے حسن و جمال کیا رکھتے جو بے مثال ہے اس کی مثال کیا رکھتے جو بے وفائی کو اپنا ہنر سمجھتا ہے ہم اس کے آگے وفا کا سوال کیا رکھتے ہمارا دل کسی جاگیر سے نہیں ارزاں ہم اس کے سامنے مال و منال کیا رکھتے اسے تو رشتے نبھانے کی آرزو ہی نہیں پھر اس کی ایک نشانی سنبھال کیا ...

    مزید پڑھیے

    میں اپنی وفاؤں کا بھرم لے کے چلی ہوں

    میں اپنی وفاؤں کا بھرم لے کے چلی ہوں ہاتھوں میں محبت کا علم لے کے چلی ہوں چلنے ہی نہیں دیتی تھی اک وعدے کی زنجیر مشکل تھا مگر بار ستم لے کے چلی ہوں کیا پوچھتے ہو مجھ سے مرے زاد سفر کا اسباب میں بس یاد صنم لے کے چلی ہوں جس شہر کے ہر موڑ پہ کانٹے ہی بچھے ہیں اس شہر میں بھی زخمی قدم ...

    مزید پڑھیے

    مرے پاؤں میں پائل کی وہی جھنکار زندہ ہے

    مرے پاؤں میں پائل کی وہی جھنکار زندہ ہے محبت کی کہانی میں مرا کردار زندہ ہے اسی کے نام سے ہر وقت میرا دل دھڑکتا ہے میں زندہ اس لیے ہوں کہ مرا دل دار زندہ ہوں جہاں کل ہر قدم پر مسکراہٹ رقص کرتی تھی میں خوش ہوں آج بھی وہ رونق بازار زندہ ہے یہاں دیکھا ہے میں نے خود سروں کو خاک میں ...

    مزید پڑھیے

    مرا قصہ بھی آئے گا وفا کی داستانوں میں

    مرا قصہ بھی آئے گا وفا کی داستانوں میں مجھے مت ڈھونڈتے رہنا جفا کی داستانوں میں میں بنت حوا اک دن میں بدل دوں گی زمانے کو مجھے مت قید کر ناز و ادا کی داستانوں میں نظر انداز مجھ کو کر نہیں سکتی کبھی دنیا مجھے لکھا گیا ذہن رسا کی داستانوں میں مرا دل توڑنے والے کبھی سوچا ہے یہ تو ...

    مزید پڑھیے

    تری ڈگر کو میں اپنی نظر میں رکھتی ہوں

    تری ڈگر کو میں اپنی نظر میں رکھتی ہوں ہزار پھول تری راہ گزر میں رکھتی ہوں میں تیری یاد کو آنچل میں باندھ لائی ہوں ترے خیال کو زاد سفر میں رکھتی ہوں تو ایک پل بھی جدا مجھ سے ہو نہیں سکتا میں تیری یاد کو شام و سحر میں رکھتی ہوں مری وفاؤں کی گرمی سے تو بھی پگھلے گا اک ایسا شعلہ میں ...

    مزید پڑھیے

    کیسے بناؤں ہاتھ پر تصویر خواب کی

    کیسے بناؤں ہاتھ پر تصویر خواب کی مجھ کو ملی نہ آج تک تعبیر خواب کی آنکھوں سے نیند روٹھ کے جانے کدھر گئی کٹتی نہیں ہے رات بھر زنجیر خواب کی جس شہر میں ہو خواب چرانے کی واردات کیسے کروں وہاں پہ میں تشہیر خواب کی خوابوں نے ہر قدم پہ مجھے حوصلہ دیا دیکھی نہیں ہے تم نے کیا تاثیر ...

    مزید پڑھیے