Daur Afridi

دور آفریدی

رومانی شاعروں میں شامل، ’رومانیات‘ کے نام سے اردو کی رومانی شاعری کا ایک انتخاب بھی شائع

One of the romantic poets; also published a collection of romantic poems called Roomaniyaat

دور آفریدی کی نظم

    بے چینی

    خیال و خواب و عقائد کی سحر کاری تک گھٹے گھٹے سے شب و روز تھے بجھی سی فضا نہ جاننے سے چلی بات جاننے کی طرف سکوت موت ہے لیکن سکوت ختم ہوا جنوں سرشت سے جذبے عمل کی راہوں میں لباس اوڑھے ہوئے عزم کا نکلتے ہیں خرد کے دیس میں تنظیم زندگی لے کر بہت ہی کم ہیں جو ایسے سنور کے چلتے ہیں حیات ...

    مزید پڑھیے

    نقش فریادی

    وائے ناداریاں ہائے مجبوریاں رسم و آداب کے بس میں ہے زندگی غیر کی ہو کے پردیس جاتی ہو تم حسرت و یاس و حرماں میں ڈوبی ہوئی جیسے شاداب سی جھیل میں اک کنول چڑھتے سورج کی تیزی سے کملائے ہے یا بہ عہد بہاراں کسی اک سبب جیسے پھولوں سے رنگت اتر جائے ہے ہر سہیلی تبسم بہ لب ہے مگر تم ہی ...

    مزید پڑھیے

    خوابوں خیالوں کی اپسرا

    سخن فریب کوئی مہرباں کی طرح دیار حسن ہے دنیا کی داستاں کی طرح یہ مسکراتی ہوئی صبح و شام و شب کی دلہن دل و نظر کے لیے سود بے زیاں کی طرح یہ امتزاج زر شرق و غرب کا کلچر نگاہ حسن لیے عشق عاشقاں کی طرح حریر و ریشم و دیبا میں رنگ ناز و ادا سکون دل کے لیے ہیں قرار جاں کی طرح یہ رنگ رنگ کے ...

    مزید پڑھیے

    کل سے آج تک

    مگر وہ سب کچھ بھلا چکی ہے کہ جس کے ہم راہ بیتا بچپن کہ جس کے ہم راہ تھی جوانی امنگیں پروان چڑھ رہی تھیں وہ بے خبر روز و شب کی یادیں کبھی کبھی چھوٹی موٹی باتوں پہ روٹھ جانا نہ بات کرنا نہ ساتھ رہنا جو میں مناؤں تو وہ نہ مانے وہ پیار کیا تھا خدا ہی جانے مگر وہ سب کچھ بھلا چکی ہے کہ جس ...

    مزید پڑھیے

    مرحلہ

    میری ہر اک نظر نے سجدہ کیا رونق حسن و جان روئے نگار پھر بھی جنبش نہ ہو سکی تجھ کو کتنا مضبوط ہے ترا کردار کیا خبر تجھ کو پیار ہو کہ نہ ہو ہوں تری ہر خوشی کے ساتھ مگر تیری فکر و ادا سمجھ نہ سکوں بر محل جیسے بج سکے نہ گجر ذہن کی کچھ عمیق راہوں میں خود کو کھویا ہوا سا پاتا ہوں جانے کیا ...

    مزید پڑھیے