درد سرونجی کی غزل

    زمانے کو خود سے نہ انجان رکھ

    زمانے کو خود سے نہ انجان رکھ کوئی منفرد اپنی پہچان رکھ مہک جائے خوشبو سے سارا جہاں سجا کر محبت کا گلدان رکھ جو ہے کامیابی کی چاہت تجھے نظر اپنی منزل پہ ہر آن رکھ ترا کیا بگاڑے گا ظالم جہاں تو ہمت کی سینے میں چٹان رکھ رگ جاں ہے بیوی اگرچہ تری تو ماں باپ کا بھی مگر دھیان ...

    مزید پڑھیے

    لاکھ کوشش تو کی مگر نہ ہوئی

    لاکھ کوشش تو کی مگر نہ ہوئی زندگی چین سے بسر نہ ہوئی کس قدر اعتبار ہم نے کیا زندگی پھر بھی معتبر نہ ہوئی اس نے منزل کبھی نہیں پائی جستجو جس کی ہم سفر نہ ہوئی اس نے دیکھا جو ترچھی نظروں سے جل اٹھے زخم اسے خبر نہ ہوئی دردؔ تیرے گناہ دھل جاتے کیوں ندامت سے آنکھ تر نہ ہوئی

    مزید پڑھیے

    چرا کر نظر اک نظر دیکھ لینا

    چرا کر نظر اک نظر دیکھ لینا محبت کا پھر تم اثر دیکھ لینا تمہیں اپنے جلوؤں سے فرصت ملے تو ہمیں بھی کبھی اک نظر دیکھ لینا کسک دل میں تم کو بھی محسوس ہوگی جو مارے ہیں تیر نظر دیکھ لینا ڈبو دے گا اک دن سفینے کو تیرے یہ حرص و ہوس کا بھنور دیکھ لینا فضاؤں میں شہرت کی اڑنے سے ...

    مزید پڑھیے

    ہر تمنا پوری کر دے جو ہمارے دل میں ہے

    ہر تمنا پوری کر دے جو ہمارے دل میں ہے آنے والے اب تو آ جا زندگی مشکل میں ہے کس طرح بھولیں گے تجھ کو بھولنا ممکن نہیں تیری یادوں کا دیا روشن ہمارے دل میں ہے حسرت و امید کے اس بار شاید گل کھلیں دیکھ وہ غنچہ دہن جان چمن محفل میں ہے یوں تو کہنے کو اسے کہتی ہے دنیا بے گناہ خون دل کا ...

    مزید پڑھیے

    اس زلف گرہ گیر کا بل کھانا نیا ہے

    اس زلف گرہ گیر کا بل کھانا نیا ہے اس بزم میں شاید کوئی دیوانہ نیا ہے آیا ہے بڑے شوق سے محفل میں ستم گر اے شمع ذرا سوچ لے پروانہ نیا ہے دیکھیں ہیں زمانے میں حسیں اور بھی لیکن اس غیرت گل ناز کا اترانا نیا ہے اے رند قدم اپنا ذرا سوچ کے رکھنا ساقی بھی نیا اور یہ مے خانہ نیا ...

    مزید پڑھیے

    خود کو مصروف عبادت کر دیا

    خود کو مصروف عبادت کر دیا حسرتوں کو دل سے رخصت کر دیا ہو گئیں آسان ساری منزلیں دل کو پابند شریعت کر دیا تجھ سے پہلے میری قیمت کچھ نہ تھی تو نے مجھ کو بیش قیمت کر دیا مفلسی میں تھی مروت دوستو مال و زر نے بے مروت کر دیا درد بن کر زندگی نے ایک دن راحتوں کو گھر سے رخصت کر دیا

    مزید پڑھیے