دیوالی سے متعلق
جل رہے ہیں دئے منڈیروں پر ہو رہا ہے کرم اندھیروں پر تم جو بن کر کرن کرن آؤ داغ دل بھی ہنسیں سویروں پر مسکراتی ہوئی چلی آؤ دل سلگتا ہے داغ جلتے ہیں چھنچھناتی ہوئی چلی آؤ آرزوؤں کے باغ جلتے ہیں ہن کی دیوی ہو تم مرے گھر میں روز دیوالی غم زدہ گھر میں ہن لٹاتی ہوئی چلی آؤ آنسوؤں کے چراغ ...