Charkh Chinioti

چرخ چنیوٹی

رومانی رنگ کی نظموں اور غزلوں کے لیے مشہور، اختر شیرانی سے متاثر رہے

Famous for his nazms and ghazals of romantic nature; influenced by Akhtar Sheerani

چرخ چنیوٹی کے تمام مواد

14 غزل (Ghazal)

    بے خودی میں ہے نہ وہ پی کر سنبھل جانے میں ہے

    بے خودی میں ہے نہ وہ پی کر سنبھل جانے میں ہے لطف پائے یار پر جو لغزشیں کھانے میں ہے تیرے وعدے تیری یادیں تیرے نغمے تیرے خواب حسن سے بھرپور دولت میرے کاشانے میں ہے ساغر و مینا میں لہراتی ہے ہر موج شراب اک جوانی کا تلاطم آج میخانے میں ہے بزم دنیا میں ہیں حسن و عشق یوں جلوہ ...

    مزید پڑھیے

    بزم جاناں میں محبت کا اثر دیکھیں گے

    بزم جاناں میں محبت کا اثر دیکھیں گے کس سے ملتی ہے نظر ان کی نظر دیکھیں گے اب نہ پلکوں پہ ٹکو ٹوٹ کے برسو اشکو ان کا کہنا ہے کہ ہم دیدۂ تر دیکھیں گے دھڑکنو تیز چلو ڈوبتی نبضو ابھرو آج وہ بجھتے چراغوں کی سحر دیکھیں گے اے مرے دل کے سلگتے ہوئے داغو بھڑکو ہجر کی رات وہ جلتا ہوا گھر ...

    مزید پڑھیے

    جو آنسوؤں کو نہ چمکائے وہ خوشی کیا ہے

    جو آنسوؤں کو نہ چمکائے وہ خوشی کیا ہے نہ آئے موت پہ غالب تو زندگی کیا ہے ہمیں خبر ہے نہ اپنی نہ اہل دنیا کی کوئی بتائے یہ انداز بیخودی کیا ہے میں ساتھ دیتا ہوں یاروں کا حد‌ منزل تک میں جانتا نہیں دستور رہروی کیا ہے ترے خیال میں دن رات مست رہتا ہوں یہ بندگی جو نہیں ہے تو بندگی ...

    مزید پڑھیے

    حسن کے جلوے لٹائے تری رعنائی نے

    حسن کے جلوے لٹائے تری رعنائی نے راز سب کھول دیے ایک ہی انگڑائی نے رنگ بھر کر تری تصویر میں جذب غم کا اپنی تصویر بنا دی ترے سودائی نے وصل محبوب کی تدبیر سجھائی مجھ کو حق پرستی نے عقیدت نے جبیں سائی نے ہم نے سوچا تھا کہ بجھ جائیں گے غم کے شعلے آ کے کچھ اور ہوا دی انہیں پروائی ...

    مزید پڑھیے

    مچلیں گے ان کے آنے پہ جذبات سینکڑوں

    مچلیں گے ان کے آنے پہ جذبات سینکڑوں ہنس بولنے کی ہوں گی حکایات سینکڑوں میت اٹھانے کوئی بھی آیا نہ بعد مرگ سنتے تھے زندگی میں مری بات سینکڑوں تم تھے تو زندگی کا نہ کوئی سوال تھا اب جنم لے رہے ہیں سوالات سینکڑوں کیوں اس نگاہ مست کی سب مانگتے ہیں خیر آباد اور بھی ہیں خرابات ...

    مزید پڑھیے

تمام

7 نظم (Nazm)

    دیوالی سے متعلق

    جل رہے ہیں دئے منڈیروں پر ہو رہا ہے کرم اندھیروں پر تم جو بن کر کرن کرن آؤ داغ دل بھی ہنسیں سویروں پر مسکراتی ہوئی چلی آؤ دل سلگتا ہے داغ جلتے ہیں چھنچھناتی ہوئی چلی آؤ آرزوؤں کے باغ جلتے ہیں ہن کی دیوی ہو تم مرے گھر میں روز دیوالی غم زدہ گھر میں ہن لٹاتی ہوئی چلی آؤ آنسوؤں کے چراغ ...

    مزید پڑھیے

    مہاتما گاندھی

    باپو نے ہر انسان کو انساں سمجھا بہبودئ ہر فرد کو ایماں سمجھا انجیل کو قرآن کو اور گیتا کو سینے سے لگایا انہیں یکساں سمجھا تعمیر وطن سے تھی محبت اس کو سچائی کا اپدیش دیا باپو نے تخریب پرستی سے تھی نفرت اس کو پرچار اہنسا کا کیا باپو نے یہ دیش کا تھا ایکتا وادی لیڈر قربانی و ایثار کے ...

    مزید پڑھیے

    یوم جمہور

    یوم جمہور تیرے آنے پر ناچ اٹھے ہیں مسرتوں کے پیام ان اجالوں میں ظلمتیں تو نہیں سوچتے ہیں مرے وطن کے عوام جگمگاتا ہے وقت کا چہرہ بے بسوں پر جہان ہنستا ہے اپنے رخ پر نہیں ہے موجۂ نور جھونپڑی کس طرح ہو رشک محل جام جمہوریت تو پیتے ہیں حسرتیں دم جو توڑ دیں گھٹ کر لیکن اس میں نہیں ہے کیف ...

    مزید پڑھیے

    بھگوان کرشن

    زیست کا ترجماں ہے میرا کرشن یعنی جان جہاں ہے میرا کرشن ہے وہی مالک فنا و بقا والئ دو جہاں ہے میرا کرشن آپ جادہ ہے آپ منزل ہے یعنی منزل نشاں ہے میرا کرشن میری منزل قریب تر کر دی روکش رہبراں ہے میرا کرشن باغ ایماں کو تازگی بخشی نازش گلستاں ہے میرا کرشن میری دنیا سنوار دی اس ...

    مزید پڑھیے

    بھگوان رام

    زندگی اترا رہی ہے آج تیرے نام پر ناز ہے پیغمبروں کو بھی ترے پیغام پر رہبر انسانیت تیری عقیدت کے طفیل ہم نے غلبہ پا لیا ہے گردش ایام پر میرے دل کی وسعتیں انگڑائیاں لینے لگیں جلوہ دیکھا جب ترا ہر موڑ پر ہر گام پر کیوں نہ ہو پھر عاقبت کی فکر سے وہ بے نیاز زندگی قربان کر دی جس نے ...

    مزید پڑھیے

تمام