Chander Wahid

چندر واحد

چندر واحد کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    احساس پہ بوجھل کچھ صدمات کا قصہ ہے

    احساس پہ بوجھل کچھ صدمات کا قصہ ہے غم صرف تخیل کے لمحات کا قصہ ہے شاید میں نہیں کچھ بھی شاید میں بہت کچھ ہوں کیا جانے مرا جیون کس بات کا قصہ ہے آیا ہوں کہاں سے میں جانا ہے کہاں آخر ہر شعر مرا ان ہی فکرات کا قصہ ہے کھوئی ہوئی منزل کے ہم بھٹکے مسافر ہیں کچھ اور نہیں دنیا بے بات کا ...

    مزید پڑھیے

    میری راہوں میں ترے نقش قدم رہنے دے

    میری راہوں میں ترے نقش قدم رہنے دے مجھ پہ للہ محض اتنا کرم رہنے دے ٹوٹے دیپک کو ہٹا مت تو مرے آگے سے میری نظروں کو اجالے کا بھرم رہنے دے عکس اپنا کوئی دیکھے ہے مرے اشکوں میں اور کچھ دیر مری آنکھوں کو نم رہنے دے شاعر وقت حقیقت میں وہی ہوتا ہے اپنے شعروں میں جو دشواریاں کم رہنے ...

    مزید پڑھیے

    وہ دیکھنے میں فقط راستے کا پتھر ہے

    وہ دیکھنے میں فقط راستے کا پتھر ہے ہزار راہبروں سے مگر وہ بہتر ہے سمے کمہار ہے جو چاک پر نچاتا ہے یہ زندگی تو صراحی کا ناچنا بھر ہے جو خالی ہاتھ ہے آیا وہ کیا خریدے گا اسے تو دنیا کے میلے کو دیکھنا بھر ہے یہ دیکھنا ہے کہ جیتے گا کون بازی کو مقابلے میں مرا گھر ہے اور محشر ہے غموں ...

    مزید پڑھیے

    اب تو خوابوں کے ہی سہارے ہیں

    اب تو خوابوں کے ہی سہارے ہیں یہ ہی لے دے کے اب ہمارے ہیں اپنا سایہ تلک نہ تھا اپنا ہم نے ایسے بھی دن گزارے ہیں خود کو خوابوں کے مول بیچا ہے قرض یادوں کے تب اتارے ہیں اپنا کہنے کو یوں تو دنیا ہے ہم ازل سے ہی بے سہارے ہیں درد کی چھاؤں میں چلو واحدؔ تپتے موسم کے یہ اشارے ہیں

    مزید پڑھیے

    صورت اتر نہ جائے کہیں ماہتاب کی

    صورت اتر نہ جائے کہیں ماہتاب کی کہہ دو کہ بات جھوٹ ہے ان کے شباب کی شام وصال سیج پہ شرمائے جوں دلہن شرمائی یوں ہیں شاخ پہ کلیاں گلاب کی پتھر اچھال دیجئے یوں دل کی جھیل میں ورنہ امید رکھیے نہ مجھ سے جواب کی منزل قریب آئی تو بھٹکا دیا گیا ان رہبروں نے زندگی میری خراب کی حالات نے ...

    مزید پڑھیے

تمام