ہولی
ہر ایک پھول ہوا رنگ بار ہولی میں ہر ایک شاخ ہے صورت نگار ہولی میں گلوں سے موج شفق رنگ کھیلنے آئی عجب ہے ارض و سما پر بہار ہولی میں وہ سرخ پوش گلستاں میں رنگ کھیلا ہے گل و سمن پہ ہے طرفہ نکھار ہولی میں ہر ایک چیز سے رنگ وفا ٹپکتا ہے شہید عشق کی ہے یادگار ہولی میں کچھ اس طرح سے ہوئی گل ...