Bekal Utsahi

بیکل اتساہی

ممتاز مقبول شاعر جنہیں ’اتساہی‘ کا تخلص جواہر لال نہرو نے دیا تھا۔ اردو شاعری کو ہندی سے قریب لانے کے لئے معروف

Leading popular poet who got the pseudonym Utsahi from Jawahar Lal Nehru, India's first prime Minister. Known for extensively using words of Awadhi language. Famous for his Nazm 'Ai Meri Jan-e-ghazal….'.

بیکل اتساہی کے تمام مواد

19 غزل (Ghazal)

    خود اپنے جرم کا مجرم کو اعتراف نہ تھا

    خود اپنے جرم کا مجرم کو اعتراف نہ تھا مگر یہ جذبہ بنام جنوں معاف نہ تھا پگھل تو سکتا ہے لوہا نگاہ عزم تو ہو یہ پہلے قید کی دیوار میں شگاف نہ تھا حسد کی گرد تھیں بغض اور نفرت کی مرے وجود پہ ایسا کوئی غلاف نہ تھا الجھ رہے ہیں بہت لوگ میری شہرت سے کسی کو یوں تو کوئی مجھ سے اختلاف نہ ...

    مزید پڑھیے

    تو پہلے میرا ہی حال تباہ لکھ لیجے

    تو پہلے میرا ہی حال تباہ لکھ لیجے پھر اپنے آپ کو عالم پناہ لکھ لیجے کتاب صحرا میں ذکر آئے جب سمندر کا مری حیات کسی کی نگاہ لکھ لیجے دیوں کے قتل پہ سورج کی ہر کرن چپ ہے اس احتیاط کو جشن سیاہ لکھ لیجے لبوں پہ امن کے نغمے دلوں میں جنگ کی آگ شکست عزم بنام سپاہ لکھ لیجے وہ میرے قتل ...

    مزید پڑھیے

    اداس کاغذی موسم میں رنگ و بو رکھ دے

    اداس کاغذی موسم میں رنگ و بو رکھ دے ہر ایک پھول کے لب پر مرا لہو رکھ دے زبان گل سے چٹانیں تراشنے والے نگار و نقش میں آسائش نمو رکھ دے سنا ہے اہل خرد پھر چمن سجائیں گے جنوں بھی جیب و گریباں پئے رفو رکھ دے شفق ہے پھول ہے دیپک ہے چاند بھی ہے مگر انہیں کے ساتھ کہیں ساغر و سبو رکھ ...

    مزید پڑھیے

    یوں تو کہنے کو تری راہ کا پتھر نکلا

    یوں تو کہنے کو تری راہ کا پتھر نکلا تو نے ٹھوکر جو لگا دی تو مرا سر نکلا لوگ تو جا کے سمندر کو جلا آئے ہیں میں جسے پھونک کر آیا وہ مرا گھر نکلا ایک وہ شخص جو پھولوں سے بھرے تھا دامن ہر کف گل میں چھپائے ہوئے خنجر نکلا یوں تو الزام ہے طوفاں پہ ڈبو دینے کا تہہ میں دریا کی مگر ناؤ کا ...

    مزید پڑھیے

    نئے زمانے میں اب یہ کمال ہونے لگا

    نئے زمانے میں اب یہ کمال ہونے لگا کہ قتل کر کے بھی قاتل نہال ہونے لگا مری تباہی کا باعث جو ہے زمانے سے اسی کو اب مرا کاہے خیال ہونے لگا ہوائے عشق نے بھی گل کھلائے ہیں کیا کیا جو میرا حال تھا وہ تیرا حال ہونے لگا شب فراق وہ کیسا تھا جشن یادوں کا کہ جس کا ذکر بھی بعد وصال ہونے ...

    مزید پڑھیے

تمام

6 نظم (Nazm)

    اردو

    گھرا طوفان میں جب بھی وطن آواز دی میں نے ہوئی انسانیت جب بے کفن آواز دی میں نے میں اردو ہوں مجھی سے عظمت فصل بہاراں ہے خزاں نے رخ کیا سوئے چمن آواز دی میں نے

    مزید پڑھیے

    ایکتا کی آواز

    خلوص دل میں لیے کارواں کے ساتھ چلو مسافرو چلو عزم گراں کے ساتھ چلو زمانہ ساتھ چلے انجمن بھی ساتھ چلے بہار چومے قدم بانکپن بھی ساتھ چلے وہ عزم ہو کہ جسے زندگی سلام کرے قدم قدم پہ سکوں جشن اہتمام کرے وطن کی لاج بنو قوم کا نکھار بنو ہر ایک دل کے لیے حسن اعتبار بنو بھلا دو فرقہ پرستی ...

    مزید پڑھیے

    پکار وقت کی

    چلو کہ پہلے نفرتوں کی آن بان توڑ دیں یہ وقت کی پکار ہے الگ الگ یہ راستوں پہ رینگتے سے قافلے قدم قدم مسافروں کے ٹوٹتے سے حوصلے یہ رینگتے سے قافلوں کو ٹوٹتے سے حوصلوں کو اک ڈگر سے جوڑ دیں یہ وقت کی پکار ہے یہ شہر شہر خون کے بہاؤ میں بسا ہوا یہ گاؤں گاؤں آپسی تناؤ میں کسا ہوا یہ خون کے ...

    مزید پڑھیے

    خون کا رنگ

    کیوں چلی کیسے چلی الٹی زمانے کی ہوا کیا لہو ایک نہیں ایک بھائی نے کسی بھائی کا گھر لوٹ لیا قتل ممتا کو کیا نور نظر لوٹ لیا چھین لی کانپتے ہونٹوں سے جوانی کی دعا کیا لہو ایک نہیں آدمیت کو نمائش میں سجا رکھا ہے دھرم کو جیسے کتابوں میں چھپا رکھا ہے جیسے احساس محبت ہے قیامت کی بلا کیا ...

    مزید پڑھیے

    راشٹریہ گان

    سیپ کے ہونٹ پر ایک موتی جڑا اک سنہری ہتھیلی پہ ہیرا پڑا ہند ساگر کی بانہوں میں بکھرا ہوا یہ ہمارا وطن سورگ کا گیت ہے رکت ہندی کا نس نس میں دوڑے یہاں رنگ چوکھا بھرے خسروی کارواں چھیڑ کر اپنی بھولی ہوئی داستاں ختم کر دیں سبھی وقت کی دوریاں پانی پھٹتا نہیں خون بٹتا نہیں سنتے آئے ...

    مزید پڑھیے

تمام