Bazmi Bharti

بزمی بھارتی

بزمی بھارتی کے تمام مواد

6 نظم (Nazm)

    ہولی

    جاتے پھاگن ہولی آئی سب نے مل کر ہولی گائی ڈھب ڈھب ڈھب ڈھب ڈھول بجایا ہولی گائی رنگ اچھالا رنگ برنگی پڑیا گھولی بچوں نے چھوڑی پچکاری رنگ میں ڈوبے بوڑھے بچے سڑکوں پر سب اچھلے کودے پھر گھر جا کر خوب نہائے کپڑے خوشبو سے مہکائے آپس میں خوش ہو کے ملے ہیں دل میں خوشی کے پھول کھلے ...

    مزید پڑھیے

    بڑا آدمی

    جس کو دنیا میں سب لوگ اچھا کہیں جس کو ایمان دار اور سچا کہیں جس کو نفرت ہو ہر اک برے کام سے جس کو رغبت ہو تعلیم کے نام سے جو سہارا ہو کمزور و مجبور کا جس کے سینے میں ہو درد مزدور کا جو پڑوسی کا ہمدرد و غم خوار ہو ظلم کے حق میں جو تیز تلوار ہو جو مصیبت سہے دوسرے کے لیے اور حق بات بے خوف ...

    مزید پڑھیے

    سپاہی

    کلی کا مان اسی میں ہے گلوں کی جان اسی میں ہے روش روش سجائیں ہم ہماری جان اسی میں ہے قدم ملا کے ساتھیو بڑھے چلو بڑھے چلو شکایتیں نہ شیخ کی نہ برہمن سے دشمنی ہماری زیست کا چلن ہر ایک سے ہے دوستی قدم ملا کے ساتھیو بڑھے چلو بڑھے چلو دئے جلاؤ پیار کے ترانے گاؤ پیار کے مہک اٹھے ڈگر ...

    مزید پڑھیے

    سبق

    ٹوانکل ٹوانکل لٹل اسٹار ہاؤ آئی ونڈر وہاٹ یو آر ٹوانکل ٹوانکل لٹل اسٹار ننھے منے راج کمار تیری باتوں کی جھنکار میری خوشیوں کا سنسار چندا کھیلے میرے دوار جگ مگ جگ مگ در دیوار یوں مہکا ہے سب گھر یار جیسے پھولوں کا بازار میں ہوں نیا تو پتوار تیرے ابو کھیون ہار تجھ پر یوں برساؤں ...

    مزید پڑھیے

    جھیل ڈل

    دیسی اور بدیسی آ کر کھیلیں کودیں گائیں ڈل پر جل میں اس کے ناؤ چلائیں پھول کنول کے توڑ کے لائیں لہریں اس کی سندر سندر پھول کھلے ہیں اس کے تٹ پر پانی اس کا اجل نرمل نکھرا ستھرا میٹھا شیتل چاروں اور اک پھلواری ہے ہریالی ہی ہریالی ہے بوڑھے بچے اور نر ناری سب کو لگتی ہے یہ پیاری درشن ...

    مزید پڑھیے

تمام