سبق

ٹوانکل ٹوانکل لٹل اسٹار
ہاؤ آئی ونڈر وہاٹ یو آر
ٹوانکل ٹوانکل لٹل اسٹار
ننھے منے راج کمار
تیری باتوں کی جھنکار
میری خوشیوں کا سنسار
چندا کھیلے میرے دوار
جگ مگ جگ مگ در دیوار
یوں مہکا ہے سب گھر یار
جیسے پھولوں کا بازار
میں ہوں نیا تو پتوار
تیرے ابو کھیون ہار
تجھ پر یوں برساؤں پیار
جیسے برکھا رت کی پھوار
ٹوانکل ٹوانکل لٹل اسٹار
میرے اچھے راج کمار
اور میں امی کیا کیا ہوں
چڑیا طوطا مینا ہوں
میری اچھی امی جی
مجھ کو پڑھنے بھیجوگی
جب میں پڑھ کر آؤں گا
میں بھی لکھ کر لاؤں گا
پڑھیے امی پھر اک بار
ٹوانکل ٹوانکل لٹل اسٹار
ہاؤ آئی ونڈر وہاٹ یو آر