انتباہ
ستم نصیبان سرزمیں کو پیام پہنچا دیا گیا ہے نگوں سری کا قیام ہوگا سبھی نگاہیں جھکی رہیں گی ہر ایک گردن پہ تیغ ہوگی ہر ایک شہ رگ پہ ہوں گے ناخن کہ شہر جب تک نگوں نہ ہوگا کمان تب تک تنی رہے گی ہماری اگلی ہدایتوں تک ہر ایک جنبش تھمی رہے گی زمین زادے کہ انتباہ خدا کی مرضی سمجھ چکے ہیں سو ...