Asrar Zaidi

اسرار زیدی

اسرار زیدی کے تمام مواد

29 غزل (Ghazal)

    ضبط الفت کا یہی ہم کو صلا مل جائے

    ضبط الفت کا یہی ہم کو صلا مل جائے دشت میں اور کوئی آبلہ پا مل جائے آگہی اور کئی نقش بنا سکتی ہے تم جو انسان کو ڈھونڈو تو خدا مل جائے یہی بہتر ہے کہ خود راہ میں گم ہو جائیں اس سے پہلے کہ کوئی راہنما مل جائے آؤ زنجیر کی جھنکار پہ ہم رقص کریں کیا تعجب جو یوں ہی جنس وفا مل جائے اسی ...

    مزید پڑھیے

    وجہ قرار و راحت دل زدگاں ہے تو کہ میں

    وجہ قرار و راحت دل زدگاں ہے تو کہ میں لفظ یقیں ہے تو کہ میں حرف گماں ہے تو کہ میں تیرا بھی آستاں وہی میرا بھی آشیاں وہی اس کی سحر ہے تو کہ میں اس کی اذاں ہے تو کہ میں جس کی تراش کے لئے خود کو لہو لہو کیا اب اسی رہ گزار کا سنگ گراں ہے تو کہ میں اپنی خبر سے بے خبر اپنی ہی ذات سے ...

    مزید پڑھیے

    گھر کی صورت جو بھی ہو اس پر ہراساں میں نہیں

    گھر کی صورت جو بھی ہو اس پر ہراساں میں نہیں در مقفل ہیں تو دیواروں سے لرزاں میں نہیں تجھ میں ہمت ہے سو پھر شیشے میں مجھ کو بھی اتار ہاں مگر یہ جان لے اتنا بھی آساں میں نہیں نفرتوں کی تہ میں کتنی چاہتیں ہیں یہ تو سوچ تو گریزاں ہو تو ہو تجھ سے گریزاں میں نہیں روشنی دل میں اگر ہو اک ...

    مزید پڑھیے

    بیٹھا ہوں اپنے گوشۂ عزلت میں شام سے

    بیٹھا ہوں اپنے گوشۂ عزلت میں شام سے خط لکھ رہا ہوں اس کو بڑے اہتمام سے ماتھے کی یہ شکن کہیں پہلو بدل نہ لے تم خود ہی گر پڑھو کہیں اپنے مقام سے ترکش میں کوئی تیر جو باقی نہیں تو کیا کہہ دو کہ ہاتھ کھینچ لیا انتقام سے وہ لوگ جو خدا کے غضب سے ڈرے نہ تھے تھرا اٹھے ہیں آج مگر تیرے نام ...

    مزید پڑھیے

    ٹوٹے ہوئے پیڑ گن رہا ہوں

    ٹوٹے ہوئے پیڑ گن رہا ہوں میں اپنے پروں کو دیکھتا ہوں لب بستہ ہوں پھر بھی بولتا ہوں یار خود سے نبرد آزما ہوں بستی کوئی رہ نہ جائے باقی در در پہ صدا لگا چکا ہوں ہونٹوں پہ سکوت خامشی ہے لمحوں کے حصار میں گھرا ہوں رستے ہیں تمام اٹے اٹے سے میں کیسے کہوں گریز پا ہوں اے نہر فرات دے ...

    مزید پڑھیے

تمام