Asrar jamayee

اسرار جامعی

کلاسکی روایت کے ممتاز مزاحیہ شاعر،اپنی مخصوص زبان اور طرزاظہار کے لیے مشہور

Prolific Urdu humour poet of classical mould with a perfect command on language and medium.

اسرار جامعی کی نظم

    غزل پیمائی

    شاعری کا گرم سارے ملک میں بازار ہے جس کو دیکھو وہ قلم کاغذ لیے تیار ہے تیز بیکاری کی جتنی آج کل رفتار ہے بس اسی درجہ فزوں غزلوں کی پیدا وار ہے ہر گلی کوچے میں ہے شعری نششتوں کی دکاں ذہن کو بیمار رکھنے کا یہ کاروبار ہے مبتدی استاد تک بند و عطائی جو بھی ہے شعر سازی کے جنوں میں مست ...

    مزید پڑھیے

    دلی درشن

    دلی نئی پرانی دیکھی خیر و شر حیرانی دیکھی کرسی کی سلطانی دیکھی دھوتی پر شیروانی دیکھی بن راجہ کے راج کو دیکھا بھارت کے سرتاج کو دیکھا منتری مہراج کو دیکھا الٹے سیدھے کاج کو دیکھا کرسی ہے اب تخت کے بدلے نرمی ہے اب سخت کے بدلے سالم ہے اب لخت کے بدلے بخت نہیں کم بخت کے ...

    مزید پڑھیے

    ہندی اور اردو

    ہندی کی اک بہن ہے اردو ہے نام جس کا جس نے کہا غلط ہے یہ ایک ہی ہے ناری شلوار اور جمپر پہنا کبھی جو اس نے شیروانی والے بولے اردو زباں ہماری اسرارؔ جانتے ہو دھوتی پہننے والے ہندی کہیں اسی کو پہنی جو اس نے ساری میرا پیغام مسرت ہے جہاں تک پہنچے

    مزید پڑھیے

    چمچے کی دعا

    لب پہ آتی ہے دعا بن کے یہ چاہت میری زندگی قاب کے چمچوں کی ہو صورت میری کالی دولت سے مرے گھر میں اجالا کر دے اور غریبوں کی غریبی کو دوبالا کر دے چٹپٹی بات مری گرم مسالہ ہو جائے خواہ جنتا کا مرے دم سے دوالا ہو جائے زندگی ہو مری نیتاؤں کی صورت یارب ہو فقط اپنی غرض سے ہی محبت ...

    مزید پڑھیے

    احسان فراموش

    ڈوبنے سے جب بچایا میں نے ان کو تیر کے تو وزیٹنگ کارڈ اپنا دے کے وہ کہنے لگے شکریہ ممکن نہیں ہے آپ کے احسان کا پھر بھی مجھ سے اس پتے پر آپ ملئے گا ذرا دیکھتے ہی کارڈ ان کا کھل گیا دل کا گلاب چیف اڈیٹر تھے لٹریری رسالے کے جناب دوسرے دن ان سے ملنے جب میں دفتر میں گیا ساتھ صوفے پر ...

    مزید پڑھیے

    شاعر اعظم

    خبط مجھ کو شاعری کا جب ہوا دس منٹ میں ساٹھ غزلیں کہہ گیا سب سے رو رو کر کہا سن لو غزل تاکہ میں ہو جاؤں پھر سے نارمل رحم اپنوں کو نہ آیا جب ذرا تو پریشاں ہو کے ہوٹل میں گیا تاکہ مل جائے اک ایسا آدمی چائے پی کر جو سنے غزلیں مری جا کے بیٹھا سات گھنٹے جب وہاں اک معزز شخص آئے ...

    مزید پڑھیے

    کامیابی کا نسخہ

    بیکار گر ہیں آپ تو اک کام کیجئے مکھن لگانے والوں میں کچھ نام کیجئے اس کام میں زیادہ نہیں کوئی دوڑ دھوپ تھوڑی خوشامدیں سحر و شام کیجئے ہوں شیخ جی تو کیجئے جھک کر انہیں سلام پنڈت کو ہاتھ جوڑ کے پرنام کیجئے کچھ دیر دم ہلائیے آقا کے سامنے پھیلا کے پاؤں گھر پہ پھر آرام کیجئے کیوں ...

    مزید پڑھیے

    پاپ بیتی

    پیش ہے اسرارؔ کی تعلیم کا اب کیریر امتحاں جب بھی دیا پستول رکھ کر ڈیسک پر کیسا پڑھنا کیسا لکھنا گھر ہو یا دار العلوم بس مٹر گشتی کیا کرتا تھا دن بھر رات بھر نقل ماری کرتے کرتے آخر ایم اے ہو گیا آج ہے شعر و ادب میں نام اس کا معتبر تھا جو دھر پھندی میں ماہر کرکے تھوڑی جوڑ توڑ گھوس ...

    مزید پڑھیے

    لیڈر کی دعا

    ابلیس مرے دل میں وہ زندہ تمنا دے جو غیروں کو اپنا لے اور اپنوں کو ٹرخا دے بھاشن کے لیے دم دے اور توند کو پھلوا دے پایا ہے جو اوروں نے وہ مجھ کو بھی دلوا دے پیدا دل ووٹر میں وہ شورش محشر کر جو جوش الیکشن میں ڈنکا مرا بجوا دے میں اپنے علاقہ کے لوگوں کو بھی گھپلا دوں وہ شوق سیاست دے ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2