Asrar jamayee

اسرار جامعی

کلاسکی روایت کے ممتاز مزاحیہ شاعر،اپنی مخصوص زبان اور طرزاظہار کے لیے مشہور

Prolific Urdu humour poet of classical mould with a perfect command on language and medium.

اسرار جامعی کی نظم

    بیٹا اور ماں

    ایک اردو کے پروفیسر کا بیٹا جامعیؔ اپنی ماں کو خط لکھا کرتا تھا ہندی میں سدا ایک دن پوچھا میاں اردو میں کیوں لکھتے نہیں آئی اردو ڈونٹ نو سر فخر سے اس نے کہا جب یہ پوچھا پڑھ لیا کرتی ہیں وہ دیوناگری ہنس کے بولا مائی ممی ڈونٹ نو ہندی ذرا کس طرح معلوم ہوتا ہے انہیں مضمون خط بولا ...

    مزید پڑھیے

    تقدس مآب

    اسرارؔ مبتلا ہوئے اک دن عذاب میں یعنی گرفت زاہد عزت مآب میں تقویٰ و زہد فقر تصوف مواخذات کہتا تھا داستان مگر ایک باب میں خوف خدا کچھ ایسا بٹھایا کہ الاماں دن میں ذرا سکون نہ راحت تھی خواب میں وہ اختلاج قلب ہوا تھا کہ ایک دن حاضر ہوا حکیم مطب کی جناب میں دو چار بار نبضیں ...

    مزید پڑھیے

    فخر جاہلاں

    اک روز میں نے اپنی مؤنث سے یہ کہا بیگم مشاعرے کو میں آیا ہوں لوٹ کر بولی کہ مال لوٹ کا جلدی سے دیجئے تاکہ اسے پکاؤں ابھی پیس کوٹ کر بیوی کی کور مغزی پہ بولا بگڑ کے میں اے احمق الذی تو نہ شاعر کو ہوٹ کر تو فخر جاہلاں ہے تجھے کیا بتاؤں میں داد سخن سبھی نے مجھے دی ہے چھوٹ کر بولی وہ ...

    مزید پڑھیے

    پیام مسرت

    بچپن کے ایک دوست مرے گھر پہ آئے تھے میرے لئے پیام مسرت وہ لائے تھے یعنی کہ ان کے بیٹے کی شادی میں جاؤں میں اور ساتھ ان کے مرغ مسلم اڑاؤں میں میں نے کہا کہ آپ تکلف نہ کیجئے مشغول ہوں میں آپ مجھے بخش دیجئے بولے برات آپ نہیں جائیں گے اگر سن لیجئے نہ جاؤں گا سمدھی کے میں بھی گھر یہ ...

    مزید پڑھیے

    جدید تحقیق

    سب سے بڑے محقق کرتے تھے یہ تماشا قبروں سے کھینچتے تھے اردو ادب کا لاشہ سوداؔ کا ہو وہ غنچہ اکبرؔ کا یا ہو جمن دگی ہو یا کہ تگی تولہ ہو یا کہ ماشا گہری نظر سے اپنی ہر اک کو دیکھتے تھے اپنے قلم سے ان کو ہوتی نہ تھی نراشا ساری پرانی قبریں جب کھود لیں بڑوں نے زندوں پہ ہو رہی ہے اب مشق ...

    مزید پڑھیے

    شیطان کا فرمان

    اٹھو مرے محبوب مریدوں کو جگا دو فن کار کو ابلیس کا پیغام سنا دو جس ملک میں یاروں کو میسر نہ ہو وائن اس ملک کا ہر خوشۂ انگور جلا دو گرماؤ ادیبوں کا لہو وہسکی و رم سے شاعر کوئی مل جائے تو ٹھرا ہی پلا دو لیڈر جو نظر آئے تو بولو یہ ادب سے تقریر میں تم گرمیٔ وہسکی سے جلا دو پیپر کے ...

    مزید پڑھیے

    چنا جور گرم

    دیکھیے آج کا اخبار چنا جور گرم تیز الیکشن کا ہے بازار چنا جور گرم آ گئے قوم کے غم خوار چنا جور گرم لگ گیا وعدوں کا انبار چنا جور گرم خوب کھل کھیلنے کا موسم رنگیں آیا پانچ برسوں کا ہے بیوہار چنا جور گرم گھر سے باہر جو نکلیے تو ہر اک نکڑ پر سنئے تقریر دھواں دھار چنا جور گرم مختلف ...

    مزید پڑھیے

    بکرا

    ایک سچا واقعہ ہے جامعیؔ آپ سمجھیں تو ہے اک تمثیل بھی ہیں ہمارے گاؤں میں اک مولوی جو بچارے ہیں بہت نادار بھی ایک بکرا ان کی پونجی ہے وہی دید کے قابل ہے جس کی فربہی ایک غنڈے کو جو سوجھی دور کی اپنے اک ساتھی سے بولا کہ بھئی ہو رہی ہے جسم میں اکڑن بڑی اس لیے ہو جائے کشتی بس ...

    مزید پڑھیے

    بجلی ہوئی فیل

    لو وقت ہوا رات کا اور آہ ندارد بجلی ابھی آئی تھی ابھی واہ ندارد اس تیرگی میں ہوش ہے واللہ ندارد اسرارؔ اندھیرے میں جو ہے جھیلنا وہ جھیل بجلی ہوئی پھر روز گزشتہ کی طرح فیل غائب ہوئی بجلی تو ہوئی فکر کی لو تیز لوگوں نے اسی وقت کیا طنز کو مہمیز تم لاکھ کرو اپنی طبیعت کو سخن خیز ممکن ...

    مزید پڑھیے

    اسم اعظم

    مجھ سے پوچھا کسی نے اے اسرارؔ تو چلاتا ہے کیسے کاروبار صرف سجادگی نبھاتا ہے بھوکا رہتا ہے یا کہ کھاتا ہے میں نے ان سے کہا نہیں تم سا رزق دیتا ہے مجھ کو وہ داتا فکر دنیا کو میں نے چھوڑا ہے صرف رشتہ خدا سے جوڑا ہے گرچہ غیروں سے یہ چھپاتا ہوں تم نے پوچھا تو میں بتاتا ہوں اسم اعظم ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 2