ہندی اور اردو
ہندی کی اک بہن ہے اردو ہے نام جس کا
جس نے کہا غلط ہے یہ ایک ہی ہے ناری
شلوار اور جمپر پہنا کبھی جو اس نے
شیروانی والے بولے اردو زباں ہماری
اسرارؔ جانتے ہو دھوتی پہننے والے
ہندی کہیں اسی کو پہنی جو اس نے ساری
میرا پیغام مسرت ہے جہاں تک پہنچے