اسنی بدر کے تمام مواد

15 نظم (Nazm)

    بچپن

    امی کہتیں کھیل نہ کھیلو گھر کے کام میں ہاتھ بٹاؤ ابو کہتے پڑھنے بیٹھو ٹی وی میں مت وقت گنواؤ امی کہتیں برگر چھوڑو گھر کی سبزی روٹی کھاؤ ابو کہتے اپنے درجے میں کم از کم اول آؤ امی کہتیں بارش میں مت بھیگو خود کو خوب بچاؤ ابو کہتے دودھ پیو اور بک لے کر بستر پر جاؤ پیارے بچپن جاؤ ...

    مزید پڑھیے

    وہ کیسی عورتیں تھیں

    وہ کیسی عورتیں تھیں جو گیلی لکڑیوں کو پھونک کر چولہا جلاتی تھیں جو سل پر سرخ مرچیں پیس کر سالن پکاتی تھیں سحر سے شام تک مصروف لیکن مسکراتی تھیں بھری دوپہر میں سر اپنا جو ڈھک کر ملنے آتی تھیں جو پنکھے ہاتھ کے جھلتی تھیں اور بس پان کھاتی تھیں جو دروازے پہ رک کر دیر تک رسمیں نبھاتی ...

    مزید پڑھیے

    ایک نظم بچوں کی طرف سے

    یہ تعلیم گر مل بھی جائے تو کیا ہے یہ اسکول ہے اک خرابوں کی دنیا سوالوں کی بستی جوابوں کی دنیا یہ پنسل یہ کاغذ کتابوں کی دنیا یہ تعلیم گر مل بھی جائے تو کیا ہے نہ انگلش ہی جانوں نہ سوشل ہی بھائے نہ بایو ہی سمجھوں نہ ہندی ہی آئے جو مرضی چلے تو کروں سب کو بائے یہ تعلیم گر مل بھی جائے تو ...

    مزید پڑھیے

    ذرا سوچو

    مجھے معلوم ہے جاناں مرے مرنے پہ تم آنسو بہاؤ گے مری ہر بات تم کو یاد آئے گی بہ مشکل بھول پاؤ گے ذرا سوچو یہ نرمی ہمدمی میں مجھ کو مل جائے تو اچھا ہو مجھے معلوم ہے میری غلطیوں کو سراسر بھول جاؤ گے گلے شکوے کبھی منہ پر نہ لاؤ گے ذرا سوچو تمہاری بے نیازی گر میری موجودگی میں مجھ کو مل ...

    مزید پڑھیے

    اسکول

    صبح صبح تیار ہوئے اسکول گئے ٹیچر کو دیکھا امی کو بھول گئے ہم بچے ہیں خوابوں میں کھو جاتے ہیں بس میں بیٹھ کے بھی اکثر سو جاتے ہیں بیگ بھرا ہے لیکن کچھ بھی خاص نہیں لنچ کا ڈبہ اگر ہمارے پاس نہیں بوجھ بہت ہے نازک نازک شانوں پر کوئی ترس کھائے ہم ننھی جانوں پر

    مزید پڑھیے

تمام