اسکول
صبح صبح تیار ہوئے اسکول گئے
ٹیچر کو دیکھا امی کو بھول گئے
ہم بچے ہیں خوابوں میں کھو جاتے ہیں
بس میں بیٹھ کے بھی اکثر سو جاتے ہیں
بیگ بھرا ہے لیکن کچھ بھی خاص نہیں
لنچ کا ڈبہ اگر ہمارے پاس نہیں
بوجھ بہت ہے نازک نازک شانوں پر
کوئی ترس کھائے ہم ننھی جانوں پر