بچپن
امی کہتیں کھیل نہ کھیلو گھر کے کام میں ہاتھ بٹاؤ ابو کہتے پڑھنے بیٹھو ٹی وی میں مت وقت گنواؤ امی کہتیں برگر چھوڑو گھر کی سبزی روٹی کھاؤ ابو کہتے اپنے درجے میں کم از کم اول آؤ امی کہتیں بارش میں مت بھیگو خود کو خوب بچاؤ ابو کہتے دودھ پیو اور بک لے کر بستر پر جاؤ پیارے بچپن جاؤ ...