تمہارے شہر میں کیوں خامشی ہے
تمہارے شہر میں کیوں خامشی ہے یہاں ہر آنکھ میں کیسی نمی ہے کہیں سے ڈھونڈ کر لاؤ وہ لمحہ ہماری زیست میں جس کی کمی ہے ترا معصوم لہجہ کون بھولے ترا تو بولنا ہی سادگی ہے کہیں سورج نظر آتا نہیں ہے حکومت شہر میں اب دھند کی ہے کسی کو جان دینے پر مسرت کسی کو جان لینے کی خوشی ہے جدائی ...