چلے آنا
یہ سچ ہے تم جہاں ہو وہ جگہ جنت کی مانند ہے وہاں کے نقرئی دن میں دوالی جیسی راتیں ہیں سنہری زندگی کا لمحہ لمحہ جگمگاتا ہے مگر شاید کسی پل کے کسی ننھے سے لمحے میں اگر چھو کر گزر جائے تمہیں ممتا کا اک جھونکا اگر ماں کی محبت اشک بن کر آنکھ چھلکائے گزشتہ ساتھ گزری ساعتوں کی یاد آ ...