Anjum Saleemi

انجم سلیمی

پاکستان کے اہم شاعر، اپنے سنجیدہ لہجے کے لیے معروف

Prominent contemporary pakistani poet known for high seriousness of his poetic content.

انجم سلیمی کی نظم

    تخلیق کی ساعتوں میں

    کچھ کہوں تو دم گھٹتا ہے اور خاموشی مجھے اندر سے کاٹتی ہے خیالات پر لفظوں کے پہناوے پورے نہیں آتے کاغذوں پر دکھ اتارنا بھی تو دکھ کی بات ہے نظمیں مجھے خالی کر دیتی ہیں یہ شاعری تو مجھے عریاں کر دے گی! میں اور کتنے چہرے پہنوں بینائی کے جمگھٹے میں بار بار خود سے بچھڑ جاتا ہوں سو میں ...

    مزید پڑھیے

    سولہ دسمبر

    تو علم و ہنر سے خائف ہے تو روشنیوں سے ڈرتا ہے او امن کے غارت گر دشمن تو اس دن سے بھی ڈر دشمن جب تجھ کو تیرے اپنے ہی بچوں کا دشمن کر دوں گا تعلیم سے روشن کر دوں گا

    مزید پڑھیے

    ہم بے وطن خوابوں کے جولاہے ہیں

    بہت سی آواز جمع کر کے ایک چیخ بنائی جا سکتی ہے بہت تھوڑے لفظوں سے ایک باغی نظم بنائی جا سکتی ہے لیکن زندہ قبرستان میں ایک نظم کا کتبہ کافی نہیں قبریں دم سادھے پڑی ہیں ہماری مائیں مردہ بچوں کو جنم دے رہی ہیں لاشیں شناخت کرتے ہوئے ہجوم اپنا چہرہ بھول جاتا ہے! ہم زندگی سے صحبت کرنے ...

    مزید پڑھیے

    ایک محبوس نظم

    دروازہ پیٹا جا رہا ہے میرے جسم پر زخم اور نیل، ہرے ہوتے جا رہے ہیں مجھے یاد آیا گندی گالیاں اور میلے بوٹوں کی بھاری ایڑیاں میرے اعصاب اور جسم کو شل کر رہی تھیں کندھوں کولھوں اور رانوں پر بد بو دار دانتوں کے نشان دہکتی سلاخوں سے مٹانے کی کوشش بھی کی گئی میں اونچی کھڑکی سے چھلانگ ...

    مزید پڑھیے

    وصال کی تیسری سمت

    معذرت چاہتا ہوں دوست میں اب انتظار نہیں کرتا بلکہ خود چل پڑتا ہوں اپنی طرف ایک پوشیدہ چاپ کے تعاقب میں خود سے باہر نکلتا ہوں اور اپنے ہی جیسے کسی ہجوم کا حصہ بن کر اپنے وجود پر اکتفا کرتا ہوں اپنی عمیق روشنی سے نیا جنم لیتے ہوئے خود کی بنت میں بے جوڑ ہونے کی کاوش رائیگاں نہیں ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 3 سے 3