ایک اور محبت....
بات صرف اتنی تھی ہم اپنے فرسودہ جذبوں کے کاٹھ کباڑ کو بھی اجلے لفظوں کے شو کیسوں میں سجا کر ہم کلامی کرتے تھے جانے کتنے جسموں کے وصال سے ہوتے ہوئے ایک دوسرے کے قریب پہنچے تھے ہم...! ہماری دھلی دھلائی جھولیوں میں جگالی کیے ہوئے بوسوں کی سڑاند تھی ہمارے لمس خدا کو چھونے کی خواہش میں ...