انیس قلب کے تمام مواد

11 غزل (Ghazal)

    عجب مشکل کہ دل کا حال ایسا ہو گیا ہے

    عجب مشکل کہ دل کا حال ایسا ہو گیا ہے سبھی اب پوچھتے ہیں مجھ سے یہ کیا ہو گیا ہے میں یہ سمجھا کہ غم کا اب مداوا ہو گیا ہے کریدا زخم تو یہ اور تازہ ہو گیا ہے کبھی فرصت ملے تو خود سے میں باتیں کروں گا مجھے خود سے ملے بھی تو زمانہ ہو گیا ہے مگر اب سوچتا ہوں توڑ دوں سارے مراسم مگر دل ...

    مزید پڑھیے

    اس بیقرار دل کو مرے تو قرار دے

    اس بیقرار دل کو مرے تو قرار دے اجڑی ہوئی خزاں میں تو فصل بہار دے پہنچی ہے میری پیاس کی شدت عروج پر للہ میرے لب پہ تو کوثر اتار دے ہو جاؤں میں وجود سے وابستہ اس قدر تیری خوشی میں غم میں خدا اختیار دے بکھری ہوئی حیات ہے اپنی بھی اے صنم آکر مری حیات کو اب تو سنوار دے ہنس کر کے ٹال ...

    مزید پڑھیے

    اپنے بدن کی آگ میں جلنا پڑا مجھے

    اپنے بدن کی آگ میں جلنا پڑا مجھے پھر یہ ہوا کہ راکھ میں ڈھلنا پڑا مجھے آسان اتنی ہوتی نہیں راہ عشق کی پھولوں کے ساتھ کانٹوں پہ چلنا پڑا مجھے سورج غموں کا سر پہ رہا ہے تمام عمر اور قطرے قطرے روز پگھلنا پڑا مجھے میں جانتا تھا دکھ بہت ہوگا مجھے مگر اس کی گلی سے ہو کے نکلنا پڑا ...

    مزید پڑھیے

    نا آشنا گر مجھ سے مرے یار نہ ہوتے

    نا آشنا گر مجھ سے مرے یار نہ ہوتے حالات سے ہم ایسے تو بیزار نہ ہوتے اس طرح مجھے آپ نے چھوڑا نہیں ہوتا دامن میں مرے پھول تھے یہ خار نہ ہوتے ہوتے نہ زلیخا سے خریدار تو شاید یوسف کے لئے مصر کے بازار نہ ہوتے کر دیتا اگر ہم پہ عنایت کی نظر تو پھر تیری نظر کے ہی طلب گار نہ ہوتے کھلتے ...

    مزید پڑھیے

    مصیبت آئی ہے تو پھر مصیبت سے نہ گھبرانا (ردیف .. ہ)

    مصیبت آئی ہے تو پھر مصیبت سے نہ گھبرانا دیے کا کام ہے آخر سویرے تک جلے جانا گزاری ہجر کی راتیں تمہاری یاد میں اکثر کبھی جو ملنے آ جاؤ بہل جائے گا دیوانہ نہیں ہے رشک مجھ کو تو حویلی اور دولت کا میں مٹی کا ہوں پیکر اور اسی میں مجھ کو مل جانا جنوں میں رقص کرتے ہی فنا ہو جائے گا ...

    مزید پڑھیے

تمام