Ameeq Hanafi

عمیق حنفی

جدید اردو نظم اور تنقید کا اہم نام ، ہندوستانی فلسفے اور موسیقی سے گہری دلچسپی تھی ، آل انڈیا ریڈیو سے وابستہ رہے

One of the most prominent modern poets and also a critic. He had deep interest in Indian philosophy and music. He was also a broadcaster associated with All India Radio.

عمیق حنفی کی نظم

    پس دیوار شب

    نیم شب میں عیش بستر چھوڑ کر کون میرے پیچھے پیچھے آئے گا اور دیکھے گا کہ میں ایک غیر آباد مسجد میں چند انجانے بزرگوں کی جماعت میں تہجد پڑھ رہا ہوں کون دیکھے گا رجال الغیب مجھ سے بات کرنے میں مگن ہیں چاند کو باہر فلک پر چھوڑ کر وقت کی اندھی گپھا میں دور تک اندر پہنچ آگ کے اور روشنی ...

    مزید پڑھیے

    تم اور ہم

    تم بدن کی سطح کے تیراک بننا چاہتے تھے تم تھے نظاروں کے ساحل پر تماشہ بین اور شوقین تم پہنچنا چاہتے تھے پیرہن کے پار جلد تک محدود تھا ذوق جمال گوشت تھا مقصود پرواز خیال انکشاف جسم تھا افکار عالی کا کمال دامن و بند قبا انگیا دوپٹے پائنچے تھے تمہاری شاعری کے مشغلے اور تمہارے مسئلے ...

    مزید پڑھیے

    اے ازل سے....

    اے ازل سے تا ابد صاحب فروغ اے جمال بے حجاب اون کہرے سے دھوپ سے زر بفت اور ریشم چاندنی سے بارہا لینے کو میں نے لے لیا لفظ سر رنگوں کا پیراہن مگر پھر بھی نہ مجھ سے سل سکا تو تعین کی حدوں میں کیوں نہ مجھ کو مل سکا

    مزید پڑھیے

    بمبئی رات سمندر

    سمندر بولتا ہے سمندر اپنی پر اسرار موجوں کی زباں میں بولتا ہے سمندر کی صدائیں چیر دیتی ہیں شب تاریک کی چادر ابل پڑتی ہیں تسلسل اور تواتر کے دوائر میں تھرکتی ہیں سروں کے دانے اک تسبیح بن جاتے ہیں ''لے'' کے نرم ہاتھوں میں جو اس آواز کے جادو کے بس میں ہوتے جاتے ہیں سمندر کا کنارا سلیٹ ...

    مزید پڑھیے

    دعا کی شاخ پر

    جب سے آئی ہے نظر مجھ کو دعا کی شاخ پر کونپل اثر کی میری پلکوں کو سجایا جا رہا ہے جھیل پتھر کو بنایا جا رہا ہے ریت سے آئینہ ڈھالا جا رہا ہے سنگ ذوق دید سے اک نگینہ سا تراشا جا رہا ہے بے ستوں پر ایک پارے کی لکیر اک مسلسل شب کے بعد صبح نو کی جوئے شیر آیۂ ''یمسک'' کی تفسیر

    مزید پڑھیے
صفحہ 3 سے 3