الکا مشرا کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    خوابوں کی بات آنکھوں سے ٹالی نہیں گئی

    خوابوں کی بات آنکھوں سے ٹالی نہیں گئی اک شب بھی میری خام خیالی نہیں گئی اس کا ہی ساتھ مجھ کو میسر نہیں ہوا یوں تو مری دعا کبھی خالی نہیں گئی مجھ سے بچھڑ کے وہ بھی اکیلا رہا مگر چھوٹی سی بات دل سے نکالی نہیں گئی ساتھ اپنے میری نیند بھی لے کر چلا گیا جب سے گیا وہ آنکھ کی لالی نہیں ...

    مزید پڑھیے

    ہواؤں میں دلوں کا کارواں ہے

    ہواؤں میں دلوں کا کارواں ہے مقدس عشق جب سے مہرباں ہے مرے دل کو سکوں آیا یہیں پر بڑا مخصوص تیرا آستاں ہے وہ مجھ سے دور جائے گا بھی کیسے جو میری روح کے اندر نہاں ہے محبت کے سفر پر جاؤ لیکن وہاں ہر موڑ پر اک امتحاں ہے مرے دل پر اسی کی ہے حکومت لکیروں میں مری جس کا نشاں ہے چھپا ...

    مزید پڑھیے

    لو مرے دل نے ذرا اس سے لگائی ہی نہیں

    لو مرے دل نے ذرا اس سے لگائی ہی نہیں میں نے چاہت کی کبھی جوت جگائی ہی نہیں روشنی روح تک آئی ہے تو آئی کیسے جب کہ اس تک تو مری کوئی رسائی ہی نہیں اپنی رو میں ہوں بہے جاتی ہوں ندی کی طرح پتھروں کو میں کبھی دھیان میں لائی ہی نہیں کیسے بن جاتے ہیں سب کام یہ بگڑے میرے ایک نیکی تو ابھی ...

    مزید پڑھیے

    آج موسم میں کچھ نمی سی ہے

    آج موسم میں کچھ نمی سی ہے برف رشتوں میں پھر جمی سی ہے ساتھ سب ہیں مگر بنا تیرے سونی محفل ہے کچھ کمی سی ہے میں فرشتہ سمجھ سمجھ رہی تھی جسے اس کی فطرت بھی آدمی سی ہے جب سے اس نے کہا وہ آئے گا جانے کیوں سانس یہ تھمی سی ہے آج وہ ہے مری پناہوں میں آج کی رات شبنمی سی ہے

    مزید پڑھیے

    ذہن اور دل میں جنگ جاری تھی

    ذہن اور دل میں جنگ جاری تھی جاگ کر میں نے شب گزاری تھی دل گیا تو گیا یہ جاں بھی گئی وہ نظر اس قدر شکاری تھی بس گیا تھا خیال و خواب میں وہ وہ خماری بھی کیا خماری تھی اس نے نظروں سے پڑھ لیا ہوگا دل میں محفوظ رازداری تھی جو ترے انتظار میں گزری اک وہی رات مجھ پہ بھاری تھی اپنی جاں ...

    مزید پڑھیے

تمام