Aleem Akhtar

علیم اختر

قبل از جدید شاعر، کلاسیکی رنگ میں غزلیں کہیں، ماہنامہ ’شمع‘ سے وابستہ رہے؛ بچوں کے لیے لکھی گئیں نظموں کا ایک مجموعہ بھی شائع ہوا

Pre-modern poet, wrote Ghazals in classical style; remained associated with monthly 'Shama'; also published an anthology of poems for children

علیم اختر کے تمام مواد

9 غزل (Ghazal)

    محبت کیا محبت کا صلا کیا

    محبت کیا محبت کا صلا کیا غم بربادئ جنس وفا کیا دل بے مدعا کا مدعا کیا ہمارا حال ہم سے پوچھنا کیا ہمیں دنیا میں اپنے غم سے مطلب زمانے کی خوشی سے واسطا کیا ستم ہائے فراواں چاہتا ہوں کرم کی آرزو کیا التجا کیا ہم اس کے اور اس کا غم ہمارا اس انداز کرم کا پوچھنا کیا رہا دل کو نہ اب ...

    مزید پڑھیے

    کسی کے وعدۂ فردا پر اعتبار تو ہے

    کسی کے وعدۂ فردا پر اعتبار تو ہے طلوع صبح قیامت کا انتظار تو ہے مری جگہ نہ رہی تیری بزم میں لیکن تری زباں پہ مرا ذکر ناگوار تو ہے متاع درد کو دل سے عزیز رکھتا ہوں کہ یہ کسی کی محبت کی یادگار تو ہے یہ اور بات کہ اقرار کر سکیں نہ کبھی مری وفا کا مگر ان کو اعتبار تو ہے مقام دل کوئی ...

    مزید پڑھیے

    تو اگر دل نواز ہو جائے

    تو اگر دل نواز ہو جائے سوز ہم رنگ ساز ہو جائے دل جو آگاہ راز ہو جائے ہر حقیقت مجاز ہو جائے لذت غم کا یہ تقاضا ہے مدت غم دراز ہو جائے نغمۂ عشق چھیڑتا ہوں میں زندگی نے نواز ہو جائے اس کی بگڑی بنے نہ کیوں اے عشق جس کا تو کارساز ہو جائے حسن مغرور ہے مگر توبہ عشق اگر بے نیاز ہو ...

    مزید پڑھیے

    وہ کیا گئے پیام سفر دے گئے مجھے

    وہ کیا گئے پیام سفر دے گئے مجھے اک جذبۂ جنون اثر دے گئے مجھے ہر سمت دیکھتی ہے جو ان کے جمال کو وہ اک نگاہ جلوہ نگر دے گئے مجھے ہر چند کرب مرگ ہے محسوس ہر نفس لطف حیات عشق مگر دے گئے مجھے تصویر حزن و یاس بنا کر چلے گئے لب ہائے خشک و دیدۂ تر دے گئے مجھے بیدار کر گئے سحر و شام ...

    مزید پڑھیے

    محبت کا رگ و پے میں مری روح رواں ہونا

    محبت کا رگ و پے میں مری روح رواں ہونا مبارک ہر نفس کو اک حیات جاوداں ہونا ہمارے دل کو آئے کس طرح پھر شادماں ہونا تری نظروں نے سیکھا ہی نہیں جب مہرباں ہونا ترے کوچہ میں ہونا اس پہ تیرا آستاں ہونا مبارک تیرے کوچے کی زمیں کو آسماں ہونا یہ حالت ہے کہ بیداری بھی ہے اک خواب کا ...

    مزید پڑھیے

تمام

3 نظم (Nazm)

    چاند

    اجل اجل کومل کومل چمکیلا چمکیلا چاند نئی نویلی دلہن جیسا شرمیلا شرمیلا چاند وہ دیکھو وہ مسکاتا بل کھاتا لے کر انگڑائی اک بادل کی اوٹ سے نکلا چنچل شوخ سجیلا چاند اجلی رنگت گورا مکھڑا اس پہ روپہلی ہے پوشاک تاروں کے جھرمٹ میں کیسا لگتا ہے بھڑکیلا چاند روپ انوپ کی ناؤ پہ بیٹھا ...

    مزید پڑھیے

    چھین جھپٹ

    روتے ہوئے منے میاں بولے کہ امی دیکھنا بھیا نے مجھ سے چھین کر باجی کا حصہ کھا لیا

    مزید پڑھیے

    باجرے کی روٹیاں

    خوب صورت خوب صورت چھوٹی چھوٹی روٹیاں کتنی پیاری کتنی سندر کیسی اچھی روٹیاں میری خاطر اس بڑھاپے میں بھی اپنے ہاتھ سے دادی اماں نے پکائیں باجرے کی روٹیاں

    مزید پڑھیے