Ahmad Mushtaq

احمد مشتاق

پاکستان کے معروف ترین اور محترم جدید شاعروں میں سے ایک، اپنے نوکلاسیکی آہنگ کے لیے معروف

One of the leading and reputed Pakistani poets known for his neo-classical tone, equally well-known in India, lives in Houston USA.

احمد مشتاق کی غزل

    دل میں وہ شور نہ آنکھوں میں وہ نم رہتا ہے

    دل میں وہ شور نہ آنکھوں میں وہ نم رہتا ہے اب تپ ہجر توقع سے بھی کم رہتا ہے کبھی شعلے سے لپکتے تھے مرے سینے میں اب کسی وقت دھواں سا کوئی دم رہتا ہے کیا خدا جانے مرے دل کو ہوا تیرے بعد نہ خوشی اس میں ٹھہرتی ہے نہ غم رہتا ہے رشتۂ تار تمنا نہیں ٹوٹا اب تک اب بھی آنکھوں میں تری زلف کا ...

    مزید پڑھیے

    ان موسموں میں ناچتے گاتے رہیں گے ہم

    ان موسموں میں ناچتے گاتے رہیں گے ہم ہنستے رہیں گے شور مچاتے رہیں گے ہم لب سوکھ کیوں نہ جائیں گلا بیٹھ کیوں نہ جائے دل میں ہیں جو سوال اٹھاتے رہیں گے ہم اپنی رہ سلوک میں چپ رہنا منع ہے چپ رہ گئے تو جان سے جاتے رہیں گے ہم نکلے تو اس طرح کہ دکھائی نہیں دیے ڈوبے تو دیر تک نظر آتے ...

    مزید پڑھیے

    بھولے بسرے موسموں کے درمیاں رہتا ہوں میں

    بھولے بسرے موسموں کے درمیاں رہتا ہوں میں اب جہاں کوئی نہیں وہاں رہتا ہوں میں دن ڈھلے کرتا ہوں بوڑھی ہڈیوں سے ساز باز جب تلک شب ڈھل نہیں جاتی جواں رہتا ہوں میں کیا خبر ان کو بھی آتا ہو کبھی میرا خیال کن ملالوں میں ہوں کیسا ہوں کہاں رہتا ہوں میں جگمگاتے جاگتے شہروں میں رہتا ہوں ...

    مزید پڑھیے

    اشک دامن میں بھرے خواب کمر پر رکھا

    اشک دامن میں بھرے خواب کمر پر رکھا پھر قدم ہم نے تری راہ گزر پر رکھا ہم نے اک ہاتھ سے تھاما شب غم کا آنچل اور اک ہاتھ کو دامان سحر پر رکھا چلتے چلتے جو تھکے پاؤں تو ہم بیٹھ گئے نیند گٹھری پہ دھری خواب شجر پر رکھا جانے کس دم نکل آئے ترے رخسار کی دھوپ مدتوں دھیان ترے سایۂ در پر ...

    مزید پڑھیے

    نالۂ خونیں سے روشن درد کی راتیں کرو

    نالۂ خونیں سے روشن درد کی راتیں کرو میں نہیں کہتا دعا مانگو مناجاتیں کرو دل کے گچھے میں ہیں سارے موسموں کی چابیاں دھوپ کھولو چاندنی چھٹکاؤ برساتیں کرو جو نہیں سنتے ہیں ان کو بھی سناؤ اپنی بات جو نہیں ملتے ہیں ان سے بھی ملاقاتیں کرو موت خاموشی ہے چپ رہنے سے چپ لگ جائے ...

    مزید پڑھیے

    اب وہ گلیاں وہ مکاں یاد نہیں

    اب وہ گلیاں وہ مکاں یاد نہیں کون رہتا تھا کہاں یاد نہیں جلوۂ حسن ازل تھے وہ دیار جن کے اب نام و نشاں یاد نہیں کوئی اجلا سا بھلا سا گھر تھا کس کو دیکھا تھا وہاں یاد نہیں یاد ہے زینۂ پیچاں اس کا در و دیوار مکاں یاد نہیں یاد ہے زمزمۂ ساز بہار شور آواز خزاں یاد نہیں

    مزید پڑھیے

    روشنی رہتی تھی دل میں زخم جب تک تازہ تھا

    روشنی رہتی تھی دل میں زخم جب تک تازہ تھا اب جہاں دیوار ہے پہلے وہاں دروازہ تھا درد کی اک موج ہر خواہش بہا کر لے گئی کیا ٹھہرتیں بستیاں پانی ہی بے اندازہ تھا رات ساری خواب کی گلیوں میں ہم چلتے رہے کھڑکیاں روشن تھیں لیکن بند ہر دروازہ تھا

    مزید پڑھیے

    چاند بھی نکلا ستارے بھی برابر نکلے

    چاند بھی نکلا ستارے بھی برابر نکلے مجھ سے اچھے تو شب غم کے مقدر نکلے شام ہوتے ہی برسنے لگے کالے بادل صبح دم لوگ دریچوں میں کھلے سر نکلے کل ہی جن کو تری پلکوں پہ کہیں دیکھا تھا رات اسی طرح کے تارے مری چھت پر نکلے دھوپ ساون کی بہت تیز ہے دل ڈوبتا ہے اس سے کہہ دو کہ ابھی گھر سے نہ ...

    مزید پڑھیے

    ہر لمحہ ظلمتوں کی خدائی کا وقت ہے

    ہر لمحہ ظلمتوں کی خدائی کا وقت ہے شاید کسی کی چہرہ نمائی کا وقت ہے کہتی ہے ساحلوں سے یہ جاتے سمے کی دھوپ ہشیار ندیوں کی چڑھائی کا وقت ہے ہوتی ہے شام آنکھ سے آنسو رواں ہوئے یہ وقت قیدیوں کی رہائی کا وقت ہے کوئی بھی وقت ہو کبھی ہوتا نہیں جدا کتنا عزیز اس کی جدائی کا وقت ہے دل نے ...

    مزید پڑھیے

    زندگی سے ایک دن موسم خفا ہو جائیں گے

    زندگی سے ایک دن موسم خفا ہو جائیں گے رنگ گل اور بوئے گل دونوں ہوا ہو جائیں گے آنکھ سے آنسو نکل جائیں گے اور ٹہنی سے پھول وقت بدلے گا تو سب قیدی رہا ہو جائیں گے پھول سے خوشبو بچھڑ جائے گی سورج سے کرن سال سے دن وقت سے لمحے جدا ہو جائیں گے کتنے پر امید کتنے خوبصورت ہیں یہ لوگ کیا یہ ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 3 سے 5