Ahmad Mushtaq

احمد مشتاق

پاکستان کے معروف ترین اور محترم جدید شاعروں میں سے ایک، اپنے نوکلاسیکی آہنگ کے لیے معروف

One of the leading and reputed Pakistani poets known for his neo-classical tone, equally well-known in India, lives in Houston USA.

احمد مشتاق کی غزل

    ہاتھ سے ناپتا ہوں درد کی گہرائی کو

    ہاتھ سے ناپتا ہوں درد کی گہرائی کو یہ نیا کھیل ملا ہے مری تنہائی کو تھا جو سینے میں چراغ دل پر خوں نہ رہا چاٹیے بیٹھ کے اب صبر و شکیبائی کو دل افسردہ کسی طرح بہلتا ہی نہیں کیا کریں آپ کی اس حوصلہ افزائی کو خیر بدنام تو پہلے بھی بہت تھے لیکن تجھ سے ملنا تھا کہ پر لگ گئے رسوائی ...

    مزید پڑھیے

    لبھاتا ہے اگرچہ حسن دریا ڈر رہا ہوں میں

    لبھاتا ہے اگرچہ حسن دریا ڈر رہا ہوں میں سبب یہ ہے کہ اک مدت کنارے پر رہا ہوں میں یہ جھونکے جن سے دل میں تازگی آنکھوں میں ٹھنڈک ہے انہی جھونکوں سے مرجھایا ہوا شب بھر رہا ہوں میں ترے آنے کا دن ہے تیرے رستے میں بچھانے کو چمکتی دھوپ میں سائے اکٹھے کر رہا ہوں میں کوئی کمرہ ہے جس کے ...

    مزید پڑھیے

    کہوں کس سے رات کا ماجرا نئے منظروں پہ نگاہ تھی

    کہوں کس سے رات کا ماجرا نئے منظروں پہ نگاہ تھی نہ کسی کا دامن چاک تھا نہ کسی کی طرف کلاہ تھی کئی چاند تھے سر آسماں کہ چمک چمک کے پلٹ گئے نہ لہو مرے ہی جگر میں تھا نہ تمہاری زلف سیاہ تھی دل کم الم پہ وہ کیفیت کہ ٹھہر سکے نہ گزر سکے نہ حضر ہی راحت روح تھا نہ سفر میں رامش راہ تھی مرے ...

    مزید پڑھیے

    پتا اب تک نہیں بدلا ہمارا

    پتا اب تک نہیں بدلا ہمارا وہی گھر ہے وہی قصہ ہمارا وہی ٹوٹی ہوئی کشتی ہے اپنی وہی ٹھہرا ہوا دریا ہمارا یہ مقتل بھی ہے اور کنج اماں بھی یہ دل یہ بے نشاں کمرہ ہمارا کسی جانب نہیں کھلتے دریچے کہیں جاتا نہیں رستہ ہمارا ہم اپنی دھوپ میں بیٹھے ہیں مشتاقؔ ہمارے ساتھ ہے سایا ہمارا

    مزید پڑھیے

    ہمیں سب اہل ہوس ناپسند رکھتے ہیں

    ہمیں سب اہل ہوس ناپسند رکھتے ہیں کہ ہم نوائے محبت بلند رکھتے ہیں اسی لیے تو خفا ہیں ستم شعار کہ ہم نگاہ نرم و دل دردمند رکھتے ہیں اگرچہ دل وہی رجعت پسند ہے اپنا مگر زبان ترقی پسند رکھتے ہیں ہم ایسے عرش نشینوں سے وہ درخت اچھے جو آندھیوں میں بھی سر کو بلند رکھتے ہیں چلے ہو ...

    مزید پڑھیے

    اب منزل صدا سے سفر کر رہے ہیں ہم

    اب منزل صدا سے سفر کر رہے ہیں ہم یعنی دل سکوت میں گھر کر رہے ہیں ہم کھویا ہے کچھ ضرور جو اس کی تلاش میں ہر چیز کو ادھر سے ادھر کر رہے ہیں ہم گویا زمین کم تھی تگ و تاز کے لیے پیمائش نجوم و قمر کر رہے ہیں ہم کافی نہ تھا جمال رخ سادۂ بہار زیبائش گیاہ و شجر کر رہے ہیں ہم

    مزید پڑھیے

    بہتا آنسو ایک جھلک میں کتنے روپ دکھائے گا

    بہتا آنسو ایک جھلک میں کتنے روپ دکھائے گا آنکھ سے ہو کر گال بھگو کر مٹی میں مل جائے گا بھولنے والے! وقت کے ایوانوں میں کون ٹھہرتا ہے بیتی شام کے دروازے پر کس کو بلانے آئے گا آنکھ مچولی کھیل رہا ہے اک بدلی سے اک تارا پھر بدلی کی یورش ہوگی پھر تارا چھپ جائے گا اندھیارے کے گھور نگر ...

    مزید پڑھیے

    کیسے انہیں بھلاؤں محبت جنہوں نے کی

    کیسے انہیں بھلاؤں محبت جنہوں نے کی مجھ کو تو وہ بھی یاد ہیں نفرت جنہوں نے کی دنیا میں احترام کے قابل وہ لوگ ہیں اے ذلت وفا تری عزت جنہوں نے کی تزئین کائنات کا باعث وہی بنے دنیا سے اختلاف کی جرأت جنہوں نے کی آسودگان منزل لیلیٰ اداس ہیں اچھے رہے نہ طے یہ مسافت جنہوں نے کی اہل ...

    مزید پڑھیے

    تم آئے ہو تمہیں بھی آزما کر دیکھ لیتا ہوں

    تم آئے ہو تمہیں بھی آزما کر دیکھ لیتا ہوں تمہارے ساتھ بھی کچھ دور جا کر دیکھ لیتا ہوں ہوائیں جن کی اندھی کھڑکیوں پر سر پٹکتی ہیں میں ان کمروں میں پھر شمعیں جلا کر دیکھ لیتا ہوں عجب کیا اس قرینے سے کوئی صورت نکل آئے تری باتوں کو خوابوں سے ملا کر دیکھ لیتا ہوں سحر دم کرچیاں ٹوٹے ...

    مزید پڑھیے

    کہیں امید سی ہے دل کے نہاں خانے میں

    کہیں امید سی ہے دل کے نہاں خانے میں ابھی کچھ وقت لگے گا اسے سمجھانے میں موسم گل ہو کہ پت جھڑ ہو بلا سے اپنی ہم کہ شامل ہیں نہ کھلنے میں نہ مرجھانے میں ہم سے مخفی نہیں کچھ رہ گزر شوق کا حال ہم نے اک عمر گزاری ہے ہوا کھانے میں ہے یوں ہی گھومتے رہنے کا مزہ ہی کچھ اور ایسی لذت نہ ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 4 سے 5