Afzal Ahmad Syed

افضال احمد سید

پاکستان کے ممتاز ترین شاعروں میں سے ایک، اپنی تہہ دار شاعری کے لیے معروف

One of the leading Pakistani poets known for his layered poetic expression.

افضال احمد سید کی نظم

    سمندر نے تم سے کیا کہا

    سمندر نے تم سے کیا کہا استغاثہ کے وکیل نے تم سے پوچھا اور تم رونے لگیں جناب عالی یہ سوال غیر ضروری ہے صفائی کے وکیل نے تمہارے آنسو پونچھتے ہوئے کہا عدالت نے تمہارے وکیل کا اعتراض اور تمہارے آنسو مسترد کر دئیے آنسو ریکارڈ روم میں چلے گئے اور تم اپنی کوٹھری میں یہ شہر سطح سمندر سے ...

    مزید پڑھیے

    دو زبانوں میں سزائے موت

    ہمیشہ پر سکون رہنے والی مالازیبتبام کیمپ گارڈ سے نکل گئی اس کے ساتھ ایڈورڈؔ بھی جو اس پر عاشق تھا ''مجھے ہاتھ مت لگاؤ'' پھر سے گرفتار ہونے پر اس نے کہا ہاتھ گاڑی میں ڈال کر اس کا جسم دور تک لے جایا گیا بچ نکلنے کے باوجود ایڈورڈؔ اس دن واپس آ گیا اسے دو زبانوں میں سزائے موت دی ...

    مزید پڑھیے

    کون شاعر رہ سکتا ہے

    لفظ اپنی جگہ سے آگے نکل جاتے ہیں اور زندگی کا نظام توڑ دیتے ہیں اپنے جیسے لفظوں کا گٹھ بنا لیتے ہیں اور ٹوٹ جاتے ہیں ان کے ٹوٹے ہوئے کناروں پر نظمیں مرنے لگتی ہیں لفظ اپنی ساخت اور تقدیر میں کمزور ہو جاتے ہیں معمولی شکست ان کو ختم کر دیتی ہے ان میں ٹوٹ کر جڑ جانے سے محبت نہیں رہ ...

    مزید پڑھیے

    صرف غیر اہم شاعر

    صرف غیر اہم شاعر یاد رکھتے ہیں بچپن کی غیر ضروری اور سفید پھولوں والی تام چینی کی پلیٹ جس میں روٹی ملتی ہے صرف غیر اہم شاعر بے شرمی سے لکھ دیتے ہیں اپنی نظموں میں اپنی محبوبہ کا نام صرف غیر اہم شاعر یاد رکھتے ہیں بدتمیزی سے تلاشی لیا ہوا ایک کمرہ باغ میں کھڑی ہوئی ایک لڑکی کی ...

    مزید پڑھیے

    آخری دلیل

    تمہاری محبت اب پہلے سے زیادہ انصاف چاہتی ہے صبح بارش ہو رہی تھی جو تمہیں اداس کر دیتی ہے اس منظر کو لا زوال بننے کا حق تھا اس کھڑکی کو سبزے کی طرف کھولتے ہوئے تمہیں ایک محاصرے میں آئے دل کی یاد نہیں آئی ایک گم نام پل پر تم نے اپنے آپ سے مضبوط لہجے میں کہا مجھے اکیلے رہنا ہے محبت کو ...

    مزید پڑھیے

    ایک نئی زبان کا سیکھنا

    سمندر کے قریب ایک عمارت میں جہاں میرے اور پڑوس کے کتے کے سوا کوئی تنہا نہیں پہنچتا میں ایک نئی زبان سیکھ رہا ہوں اپنے آپ سے باتیں کرنے کے لیے

    مزید پڑھیے

    وقت ان کا دشمن ہے

    وہ کسی گیلیلیو کا انتظار نہیں کر رہے ہیں ایک بڑی گھڑی تیار کرنے کے لیے جسے شہر کی ایک یادگاری دیوار میں نصب کیا جا سکے اس خلا میں ہماری تاریخ کی عکاسی کے علاوہ خواتین کے عالمی دن پر جھولا ڈالا جا سکتا ہے چینی طائفہ بانس سے اچھل کر اس میں سے گزر سکتا ہے اس میں ایک لاش کو مختصر کر کے ...

    مزید پڑھیے

    محبت

    محبت کوئی نمایاں نشان نہیں جس سے لاش کی شناخت میں آسانی ہو جب تک تم محبت کو دریافت کر سکو وہ وین روانہ ہو چکی ہوگی جو ان لاشوں کو لے جاتی ہے جن پر کسی کا دعویٰ نہیں شاید وہ راستے میں تمہاری سواری کے برابر سے گزری ہو یا شاید تم اس راستے سے نہیں آئیں جس سے محبت میں مارے جانے والے لے ...

    مزید پڑھیے

    اگر ہم گیت نہ گاتے

    ہمیں معنی معلوم ہیں اس زندگی کے جو ہم گزار رہے ہیں ان پتھروں کا وزن معلوم ہے جو ہماری بے پروائی سے ان چیزوں میں تبدیل ہو گئے جن کی خوبصورتی میں ہماری زندگی نے کوئی اضافہ نہیں کیا ہم نے اپنے دل کو اس وقت قربان گاہ پر رکھے جانے والے پھولوں میں محسوس کیا جب ہم زخمی گھوڑوں کے جلوس ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 3