Afzal Ahmad Syed

افضال احمد سید

پاکستان کے ممتاز ترین شاعروں میں سے ایک، اپنی تہہ دار شاعری کے لیے معروف

One of the leading Pakistani poets known for his layered poetic expression.

افضال احمد سید کی نظم

    زندگی ہمارے لیے کتنا آسان کر دی گئی ہے

    زندگی ہمارے لیے کتنا آسان کر دی گئی ہے ہم کسی بھی رعایتی فروخت میں کتابیں کپڑے جوتے حاصل کر سکتے ہیں جیسا کہ گندم ہمیں امدادی قیمت پر مہیا کی جاتی ہے اگر ہم چاہیں کسی بھی کارخانے کے دروازے سے بچوں کے لیے رد کردہ بسکٹ خرید سکتے ہیں تمام طیاروں ریل گاڑیوں بسوں میں ہمارے لیے سستی ...

    مزید پڑھیے

    ایک تلوار کی داستان

    یہ آئینے کا سفر نامہ نہیں کسی اور رنگ کی کشتی کی کہانی ہے جس کے ایک ہزار پاؤں تھے یہ کنویں کا ٹھنڈا پانی نہیں کسی اور جگہ کے جنگلی چشمے کا بیان ہے جس میں ایک ہزار مشعلچی ایک دوسرے کو ڈھونڈ رہے ہوں گے یہ جوتوں کی ایک نرم جوڑی کا معاملہ نہیں جس کے تلووں میں ایک جانور کے نرم اور اوپری ...

    مزید پڑھیے

    اگر تم تک میری آواز نہیں پہنچ رہی ہے

    اگر تم تک میری آواز نہیں پہنچ رہی ہے اس میں ایک بازگشت شامل کر لو پرانی داستانوں کی بازگشت اور اس میں ایک شاہزادی اور شاہزادی میں اپنی خوبصورتی اور اپنی خوبصورتی میں ایک چاہنے والے کا دل اور چاہنے والے کے دل میں ایک خنجر

    مزید پڑھیے

    وہ اپنے آنسو ایک نازک ہیر ڈرائیر سے سکھاتی ہے

    وہ اپنے آنسو ایک نازک ہیر ڈرائیر سے سکھاتی ہے جب اس کی مصنوعی پلکیں اس کا بدن چھپانے میں ناکام ہو جاتی ہیں دس ناخن تراش اس کے ناخنوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں وہ بچوں کی طرح برتے جانے سے تنگ آ چکی ہے پر کشش بدن کو ملنے والے تمغوں کے درمیان سے وہ مچھلی کی طرح تیر کر نکل جاتی ہے اپنے ...

    مزید پڑھیے

    شاعری میں نے ایجاد کی

    کاغذ مراکشیوں نے ایجاد کیا حروف فونیشیوں نے شاعری میں نے ایجاد کی قبر کھودنے والے نے تندور ایجاد کیا تندور پر قبضہ کرنے والوں نے روٹی کی پرچی بنائی روٹی لینے والوں نے قطار ایجاد کی اور مل کر گانا سیکھا روٹی کی قطار میں جب چیونٹیاں بھی آ کر کھڑی ہو گئیں تو فاقہ ایجاد ہو گیا شہتوت ...

    مزید پڑھیے

    ایک دن اور زندہ رہ جانا

    بہت دور ایک ساحل پر اسکریپ سے بنے ہوئے ایک جہاز کا بوائلر پھٹ جاتا ہے سیکنڈ انجینئر اسی دن مر جاتا ہے تھرڈ انجینئر دوسرے دن اور میں فورتھ انجینئر تیسرے دن مر جاتا ہوں سیکنڈ ہینڈ جہازوں پر فرسٹ انجینئر نہیں ہوتے ورنہ میں ایک دن اور زندہ رہ جاتا

    مزید پڑھیے

    اگر انہیں معلوم ہو جائے

    وہ زندگی کو ڈراتے ہیں موت کو رشوت دیتے ہیں اور اس کی آنکھ پر پٹی باندھ دیتے ہیں وہ ہمیں تحفے میں خنجر بھیجتے ہیں اور امید رکھتے ہیں ہم خود کو ہلاک کر لیں گے وہ چڑیا گھر میں شیر کے پنجرے کی جالی کو کمزور رکھتے ہیں اور جب ہم وہاں سیر کرنے جاتے ہیں اس دن وہ شیر کا راتب بند کر دیتے ...

    مزید پڑھیے

    کیا آگ سب سے اچھی خریدار ہے

    لکڑی کے بنے ہوئے آدمی پانی میں نہیں ڈوبتے اور دیواروں سے ٹانگے جا سکتے ہیں شاید انہیں یاد ہوتا ہے کہ آرا کیا ہے اور درخت کسے کہتے ہیں ہر درخت میں لکڑی کے آدمی نہیں ہوتے جس طرح ہر زمین کے ٹکڑے میں کوئی کار آمد چیز نہیں ہوتی جس درخت میں لکڑی کے آدمی یا لکڑی کی میز یا کرسی یا پلنگ ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 3 سے 3