جنگل کے پاس ایک عورت
نیند کے پاس ایک رات ہے میرے پاس ایک کہانی ہے جنگل کے پاس ایک عورت تھی عورت بچہ پیدا کرنے کے درد سے مر رہی تھی ایک شکاری وہاں پہنچ گیا اور بچے کی آنکھوں کے عوض عورت کی مدد کرنے پر آمادہ ہو گیا عورت نے جڑواں بچے جنے شکاری کے ہاتھ آنکھوں کی دو جوڑیاں آئیں اس وقت سکے ایجاد نہیں ہوئے ...